2025 February 14
آرکیو

سروس: حصہ:
موضوع:
ترتیب بندی کا طریقہ: مشاہدات کی تعداد: عبارت کو شامل: عبارت کی جگہ:
صفحہ نمبر سے 34   »

1 بحرین میں شیعہ برادری کے خلاف نیا اشتعال انگیز اقدام
بحرین کی پارلیمنٹ نے ایک ایسا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت سنی اور جعفری اوقاف کو "شورائے عالی برائے اسلامی امور" کے تحت منتقل کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کو شیعہ برادری کی خودمختاری محدود کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
2 خوشی کے مہینے آزادی کے نہیں بلکہ عبادت کے مہینے ہیں
مولانا سید احمد علی عابدی نے خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا: خوشی کے مہینے آزادی کے نہیں بلکہ عبادت کے مہینے ہیں۔ خداوند عالم یہ مہینے، یہ فصل رکھی ہے عبادتوں کی، نمازوں کی، دعاؤں کی، استغفار کی۔‌
3 عالمی یوم حجاب
امریکی-اسلامی تعلقات کونسل (CAIR) نے نیویارک ریاستی سینیٹ میں ایک نئی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت یکم فروری 2025 کو باضابطہ طور پر "عالمی یوم حجاب" تسلیم کیا گیا ہے۔
4 قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچا
سویڈش میڈیا نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کے قتل کی خبر دی ہے۔
5 جنوبی لبنان پر دہشتگرد اسرائیل نے پھر کئے حملے، کئی شہید اور زخمی
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
6 ایران اور عراق کی امداد کی قدردانی؛ حزب اللہ سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ وہ ایران اور عراق کی حمایت و مدد کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ لبنان میں حتیٰ ایک دن کے لئے بھی اس کی غاصبانہ موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
7 صحیفہ سجادیہ کے ترجمے کی رونمائی
امام زین العابدین (علیہ السلام) کی دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ سجادیہ کی معرفی کے سلسلے میں منعقدہ نشست میں اس عظیم کتاب کے رومانیائی زبان میں ترجمے کی رونمائی ہوئی، یہ نشست بخارسٹ میں امام علی (علیہ السلام) فاؤنڈیشن میں منعقد ہوئی۔
8 فتح حسینیوں کا مقدر ہے اور یزیدیت ہمیشہ کے لیے شکست خوردہ رہے گی
امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا، حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالقاسم رضوی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایک پُراثر مجلس سے خطاب کیا، جس میں کثیر تعداد میں علماء، مومنین اور زائرین نے شرکت کی۔
9 شیخ ابراہیم زکزاکی نے ایک دہائی کے وقفے کے بعد یوم الشہداء کی تقریب کا انعقاد کیا
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے ۲۰۱۵ کے زاریا قتل عام کے بعد پہلی بار یوم الشہداء کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے اور شہادت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
10 سعودی عرب میں حضرت امام موسی کاظم (ع) کی شهادت کے موقع پر عزاداری
سعودی عرب میں حضرت امام موسی کاظم (علیه‌السلام) کی شهادت کے موقع پراس ملک کے شیعہ مسلمانوں نے عزاداری کی اور اشک غم بہائے۔
11 حضرت امام موسی کاظم (علیه‌السلام) کی شهادت کے موقع پر کاظمین میں 14 ملین زائرین کی آمد
آج اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
12 پاراچنار کا محاصرہ بدستور جاری، امدادی سامان کی دوسری کھیپ پہنچی
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ایک سو بارہ دن سے محصور علاقے پارا چنار میں، شدید سیکورٹی میں امدادی ارسال کئے جانے کی اطلاع ہے۔
13 قرآن کریم سے تمسک ،خوشحال اور سعادتمند زندگی کی ضمانت
آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا: رسول اللہ (ص) نے فرمایا ہے کہ "اگر تم خوشحال زندگی، شہادت کی موت، قیامت کے دن نجات، سخت گرمی کے دن سایہ، اور گمراہی کے دن ہدایت چاہتے ہو تو قرآن کا درس حاصل کرو، کیونکہ یہ خدائے رحمان کا کلام ہے، شیطان سے حفاظت کا ذریعہ ہے، اور میزان عدل میں اعمال کے پلڑے کو بھاری کرنے کا سبب ہے۔"
14 نہج البلاغہ ایک اسلامی اور انسانی دائرۃ المعارف ہے
حرم امام حسین (ع) سے وابستہ الزہرا (علیہا السلام) یونیورسٹی میں "علوم نہج البلاغہ اور اسلامی تربیت" کے شعبے کی افتتاحی تقریب میں، آیت اللہ سیستانی کے نمائندے، حجت الاسلام والمسلمین عبدالمہدی کربلائی نے نہج البلاغہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ایک اسلامی اور انسانی دائرۃ المعارف قرار دیا اور کہا کہ یہ کتاب اسلام کی سرحدوں سے بھی بالاتر ہے۔
15 شیخ محمد حمادی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید
دہشت گردی کی کارروائی میں حزب اللہ کے رہنما شہید ہو گئے۔
16 ہم انگریزی تشیع اور امریکی اسلام کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں رکھتے۔ استاد حسینی قزوینی
رئیس ادارہ تحقیقاتی حضرت ولیعصر (عج) استاد حسینی قزوینی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انگریزی تشیع اور امریکی اسلام کے ساتھ کسی قسم کی سازش یا مفاہمت نہیں رکھتے، اور کہا: دشمنانِ اسلام نے اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی اپنی تمام کوششیں صرف کیں تاکہ ایران میں فرقہ وارانہ اور مذہبی جنگ چھیڑ سکیں، لیکن امام خمینی (رح) اور انقلاب اسلامی کے رہبر کی بصیرت کی بدولت ان کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔
17 اہل غزہ کی کامیابی محض ایک فوجی فتح نہیں بلکہ ایک اخلاقی اور روحانی فتح ہے
اہل غزہ کی کامیابی محض ایک فوجی فتح نہیں بلکہ ایک اخلاقی اور روحانی فتح ہے، جو ان کی جرات، عزم اور استقامت کی غمازی کرتی ہے۔ ان کی قربانیوں کا جذبہ دنیا کے ہر مظلوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ حوصلہ اور عزم سے ہر طاقت کو شکست دی جا سکتی ہے۔
18 مقاومت کی جیت اوراسرائیل کی شکست، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے پر غزہ کی مقاومت کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے اسرائیل کی کھلی شکست قرار دیا۔
19 علی علیہ السّلام کی محبت؛ کفر اور ایمان کی پہچان
جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ اہتمام جشنِ مولود کعبہ کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
20 تہران میں دہشتگردی کے واقعہ میں 2 اعلی جج شہید
تہران میں آج صبح دہشت گردانہ کارروائی کے بعد دو حاضر سروس، انقلابی جج عوام کی سلامتی کو پامال کرنے والوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔
21 انسان کی کامیابی مال و دولت نہیں، بلکہ اس کے نیک اعمال ہیں
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے تقویٰ اختیار کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کی کامیابی مال و دولت نہیں، بلکہ اس کے نیک اعمال ہیں۔
22 اہل بیت علیہم السّلام، اللہ تعالٰی کے مخلص بندے ہیں
لکھنؤ میں مولانا سید رضا حیدر زیدی نے نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو اور آپ تمام حضرات کو تقویٰ الٰہی اختیار کرنے کی نصیحت اور وصیت کر رہا ہوں، پروردگار ہم سب کو اتنی توفیق دے کہ ہم اپنی زندگی میں ہمیشہ اس سے ڈرتے رہیں اس کے احکام کے اوپر عمل کرتے رہیں، حرام سے بچتے رہیں، واجبات پر عمل کرتے رہیں۔
23 ذکر علی (ع) کی گونج ہے سارے جہان میں
امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کا جشن ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائي عقیدت و مسرت کے ساتھ منایا جارہا ہے.
24 حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہےاور13 رجب المرجب کی مناسبت سے جشن اور محفلوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔
25 شہید سید ضیاء الدین رضوی: گلگت بلتستان کے دین و دانش کے علمبردار  تھے
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: گلگت بلتستان کاخطہ کئی حوالوں سے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔ وہاں کے باشعور اور محب وطن عوام کا دین و دانش سے والہانہ تعلق اور علم دوست طبقات سے گہری عقیدت و وابستگی ہے جس کے لئے علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی جدوجہد اور کوششوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
26 حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل میں سے صرف وہ لوگ قابل احترام ہیں جو ظالم نہیں ہیں
رہبر تحریک اسلامی نائجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنے ایک بیان میں صلوات ابراہیمی کے مفہوم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل میں سے صرف وہ لوگ قابل احترام ہیں جو ظلم نہیں کرتے، انہوں نے صہیونیت پسندوں کو ظالم قرار دیا اور کہا کہ یہ گروہ غلط طور پر خود کو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی لائق نسل بتاتا ہے، حالانکہ قرآن میں آیا ہے: لَا یَنَالُ عَهْدِی الظَّالِمِینَ۔
27 آستان قدس رضوی کے متولی کی عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کی کلید اتحاد و یکجہتی اور اہلبیت(ع) کی پیروی میں ہے۔
28 ایسا لگتا ہے  ضلع کرم ملک کا حصہ نہیں،  غزہ بن گیا ہے
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے ہونے کے باوجود ضلع کرم بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں۔
29 جشنوارہ "پاسخ برتر" میں آیت‌الله حسینی قزوینی کی تجلیل
رجب کے مقدس مہینے کے موقع پر، مدرسہ علمیہ معصومیہ کے کانفرنس ہال میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں جیسے ویب سائٹ، نیٹ ورک، مقالہ، اور فارسی ادب میں بہترین جوابات دینے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
30 غذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
سخت سیکورٹی میں آج پاراچنار کیلئے قافلے کے ذریعےبھجوائی جانے والی اشیاء پہنچ گئی۔
31 پارا چنار میں147 بچوں سمیت 221 مریضوں کی موت
اپر کرم کے چیئرمین مولانا مزمل حسین کے مطابق، کوہاٹ معاہدے پر دستخط کے باوجود 80 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ چار روز میں بھی پارا چنار نہیں پہنچ سکا۔
32 ہند اور ایران کی مشترکہ وراثت: میرزا فضل اللہ خان حسینی کا ہندوستان کا سیاحتی سفر
میرزا فضل اللہ خان الحسینی نے سنہ 1291 ہجری شمسی (1873 عیسوی) کے آغاز میں ناصر الدین شاہ قاجار کے حکم پر ہندوستان کے مختلف علاقوں کا سفر کیا تاکہ ہندوستان میں پھیلے ہوئے ایرانیوں کی حالت کا جائزہ لے سکیں۔
33 پاراچنار میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت
شیعہ علماء کونسل جموں و کشمیر نے پاراچنار میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ عوام پر ظلم کے جاری رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور پاکستان کی حکومت سے تکفیری گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
34 جدید اسلامی تہذیب مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر منحصر ہے
بنگلہ دیش اسلامک فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالسلام خان نے کہا ہے کہ جدید اسلامی تہذیب مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر منحصر ہے۔
35 بورکینافاسو میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر کانفرنس کا انعقاد
بورکینافاسو میں "فاطمہ (سلام اللہ علیہا) ہماری زندگی کا نمونہ" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
36 پارا چنار اور غزہ پر حملے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں
پاکستان کی شیعہ مل جل کر احتجاج کو جاری رکھیں اور عوام سے مطالبہ ہے قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیں ۔
37 مبلغ دین کو متواضع، متوازن اور زمانے کے چیلنجز سے باخبر ہونا چاہیے
عاشوراء فاونڈیشن نجف اشرف کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ معروف و مقبول مبلغ و خطیب حجة الإسلام و المسلمين مولانا سيد أبو القاسم رضوی کے اعزاز میں طلاب و علماء نجف اشرف نے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔
38 جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پانچویں برسی
ممبئی ہندوستان میں اثناء عشری یوتھ فاؤنڈیشن کے تحت، عالمی استکبار کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
39 پارا چنار ٹل مین شاہراہ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
ٹل پاراچنار شاہراہ پر صبح 6 سےشام 6 بجےتک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کی آگاہی کے لیے لاؤڈ اسپیکرپر اعلانات بھی کیے جارہے ہیں
40 پُرامن احتجاج میں جاں بحق ہونے والے سید علی رضا رضوی کی تشییع جنازہ
سید علی رضا رضوی، جو کراچی میں پاراچنار کے محاصرے کے خلاف قومی شاہراہ ملیر 15 پر ہونے والے پُرامن احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل سے شدید زخمی ہوگئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
41 آیت اللہ رمضانی کا بنگلہ دیش کے شہر خلنا کا دورہ
مجمع جهانی اہل بیتؑ کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے بنگلہ دیش کے جنوب مغربی شہر خلنا کا دورہ کیا۔
42 مغرب، مزاحمت کے شہداء کی تصاویر کو ڈیجیٹل میڈیا پر برداشت نہیں کر سکتا
پاکستان کے شیعہ علماء کونسل کے سیکریٹری جنرل: مغرب، مزاحمت کے شہداء کی تصاویر کو ڈیجیٹل میڈیا پر برداشت نہیں کر سکتا
43 بنگلہ دیش کے شیعہ اور سنی علماء کی آیت اللہ رمضانی سے ملاقات
آیت اللہ رمضانی بنگلہ دیش کے دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں۔
44 کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوسکتا تھا
مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اگر ایک اچھا ڈی پی او یا افسر ہوتا تو کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجاتا اور اس قدر جانیں ضائع نہ ہوتیں۔
45 ہمیں احتجاج کر کے ہمدردی کا ثبوت پیش کرنا چاہیئے
مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا: آج ہمارا فریضہ ہے کہ ہم احتجاج کر کے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کا ثبوت پیش کریں۔
46 قرآن مجید سے رابطہ حقیقی مسلمان ہونے کا علامت
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت والدین کی ذمہ داری،اولاد کو عقائد اسلام اور احکامات شریعت سکھائیں،دن میں کم از کم چھ گھنٹے بیوی بچوں کے ساتھ بیٹھیں، مردوں کو چاہیے کہ گھریلو کاموں میں بیوی کی مدد کریں۔
47 راستے نہ کھولے گئے تو ہم لانگ مارچ لے کر پاراچنار جائیں گے
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا: ہم تو کرم کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
48 صدرِ جعفریہ سپریم کونسل  سید صابر حسین نقوی کا بیان
صدرِ جعفریہ سپریم کونسل نے کہا ہے کہ اگرچہ گرینڈ جرگے میں ضلع کرم میں فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس کے مطابق عمل درآمد کرنا فریقین کی ذمہ دار ہے، لیکن بنیادی طور قانون کی بالادستی اہم ترین ضرورت ہے، جس کے تحت جارحیت کرنے اور کسی علاقے کو چند شرپسندوں کی جانب سے محاصرے میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جانا ضروری ہے۔
49 پارا چنار کے راستوں کی بندش انتہائی افسوناک ہے؛ سید حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے جامع علی مسجد میں ایک خطاب کے دوران، نماز کی اہمیّت پر روشنی ڈالتے ہوئے پارا چنار کے راستوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
50 حکومت پاراچنار کے عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام
پاکستان کی صوبائی اور مرکزی حکومت پاراچنار کے عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔