ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ المعروف شاہ چراغ کے حرم میں زائرین پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں دہشتگرانہ حملہ کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جس میں 15 افراد کو شہید کیا گیا۔ جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ خبر بھ پڑھیں ایران، امامزادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ (شاہ چراغ) کے مزار پر دہشتگرد کا حملہ، 13 زائرین شہید، 21 زخمی
ٹیلی گرام چینل کے ذریعے داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش کے مطابق جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ انہوں نے بنایا۔
داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا۔