Rich Site Summary کا مخفف ہے جس کے معنی ہیں "سائٹ کا خلاصہ" یا "مختصر اور مفید سائٹ"۔ اس کے ذریعہ آپ کسی سائٹ یا ویب لاگ کو کھولے بغیر ان میں کے اپنے پسندیدہ عناوین سے باخبر رہ سکتے ہیں۔
RSS کا استعمال دو مقام پر ہوتا ہے: ۱۔دوسری سائٹوں کے جدید عناوین کو اپنی سائٹ پر شائع کرنا اسی طرح اس کے برعکس [اپنے نئے مطالب کا کسی دوسری جگہ اشتراک کرنا]۔ ۲۔ خاص سافٹ ویئر کے ذریعہ دوسری سائٹوں سے اپنے پسندیدہ مندرجات حاصل کرنا [نیٹ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ]
RSS نہ ہونے کی صورت میں آپ کو اپنی پسندیدہ سائٹوں کے جدید مندرجات سے باخبر رہنے کے لئے ان کو ہر دن چیک کرنا پڑے گا۔ لیکن اس اس تکنیک کے ذریعہ آپ RSS aggregator یا RSS خوان نامی سافٹ ویئر کے ذریعہ مختلف سائٹوں کے RSS کو ایک جگہ دیکھ سکتے ہیں اور ان سائٹوں کے جدید مندرجات کے عناوین کو ان سائٹوں پر جائے بغیر ہی ملاحظہ کرلیتے ہیں۔
RSS Reader کیا ہے
یہ ایک RSS خوان سافٹ ویئر ہے۔ اس وقت اس کے لئے بہت سے سافت ویئر موجود ہیں جن کو ڈاؤنلوڈ کرکے RSS کو پڑھا جاسکتا ہے۔ لیکن اب انٹرنیٹ براوزر بھی RSS خواں نظام سے مجہز ہوچکے ہیں۔ RSS خواں سافٹ ویئر میں Thunderbird اور Google Reader کو ذکر کیا جاسکتا ہے۔