2024 April 25
بحرینی یونیورسٹی کے پروفیسر کی400 روزہ بھوک ہڑتال
مندرجات: ٢٢٥٧ تاریخ اشاعت: ٢٥ August ٢٠٢٢ - ٠٧:٤٩ مشاہدات: 658
خبریں » پبلک
بحرینی یونیورسٹی کے پروفیسر کی400 روزہ بھوک ہڑتال
بحرینی یونیورسٹی کے پروفیسر کی400 روزہ بھوک ہڑتال

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پروفیسر عبد الجلیل السنکیس کو بحرینی شیعوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض کے جرم میں جیل بھیجا گیا ہے۔ قید کے دوران انہوں نے ایک کتاب لکھی جو آل خلیفہ کے جیلر کے ہاتھ لگی اور اس نے کتاب ضبط کر لی۔

السنکیس نے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے اور جب سے اب تک 400  سے زائد دن گزر چکے ہیں۔ 

ایسے وقت میں کہ جب بحرینی حکام ان کی کتاب لوٹانے سے انکار کر رہے ہیں عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ١۵ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرینی سیاسی قیدی عبد الجلیل السنکیس کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

جیل میں السنکیس کی حالت تشویشناک ہونے کے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد انسانی حقوق کی ان تنظیموں نے بحرین کے بادشاہ اور ولیعہد کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ السنکیس کو طبی سہولیات تک رسائی کے جائز اور مسلمہ حقوق اور اسی طرح ان پر جیل میں تشدد نہ ہونے کی ضمانت فراہم کی جائے۔  

٦۰ سالہ السنکیس یونیورسٹی کے استاد اور سیاسی ایکٹیوسٹ ہیں۔ انہیں ۲۰١١ کے مظاہرات میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا دی گئی ہے جو بحرین میں اصلاحات کے مطالبے کے لئے ہوئے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات