2024 April 26
آل خلیفہ حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری، نماز جمعہ ادا کرنے سے پھر روک دیا
مندرجات: ٤٧٥ تاریخ اشاعت: ٢٦ December ٢٠١٦ - ٠٩:٣٠ مشاہدات: 1095
خبریں » پبلک
آل خلیفہ حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری، نماز جمعہ ادا کرنے سے پھر روک دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے بحرین کے عوام کے خلاف اپنی تشدد پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے جمعہ کے روز مسلسل تیئیسویں ہفتے بھی لوگوں کو منامہ کے علاقے الدراز میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

الدراز علاقے میں بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ واقع ہے اور آل خلیفہ کے فوجیوں نے اس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ بحرین کے ہزاروں عوام نے جمعرات کے روز دارالحکومت منامہ میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں زبردست مظاہرہ کیا تھا اور آل خلیفہ حکومت کے مظالم و جرائم کی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن تحریک اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ملک میں ایک منتخب عوامی جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ کی حکومت ان کے مطالبات کو طاقت کے زور پر کچل رہی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات