2024 March 29
امام حسین (ع) اور اصحاب کا قاتل ہونے کے باوجود یزید جنتی ہے، مفتی نعیم کا فتویٰ
مندرجات: ٣٣٤ تاریخ اشاعت: ١٠ October ٢٠١٦ - ١١:٣٨ مشاہدات: 2839
خبریں » پبلک
امام حسین (ع) اور اصحاب کا قاتل ہونے کے باوجود یزید جنتی ہے، مفتی نعیم کا فتویٰ

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) جامعہ بنوریہ کی آفیشل ویب سائیٹ پر یزید ابن معاویہ لعین کے حوالے سے ایک ایسا فتویٰ سامنے آیا ہے جس نے جامعہ بنوریہ اور مفتی نعیم کی یزید لعین سے محبت و مراسم کی قلی کھول ڈالی ہے۔

زیر نظر فتویٰ میں جہالت کی یونیورسٹی کے جاہل پروفیسر مفتیاں کہتے ہیں، یزید لعین کی حمایت نا کی جائے بلکہ اسکے مقابلے میں حسین ابن علی (ع) کو برحق سمجھا جائے،البتہ چونکہ یزید کا اختتام (یعنی جہنم واصل ہونا) کفر پر نہیں ہوا اس لئے اسکے جہنمی ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔

5779

حالانکہ اسکے مقابلے میں علماء اہلسنت و علماء تشیع کا اس بات پر اجماع ہے کہ یزید ابن معاویہ جہنمی ہےاور اسکا اختتام کفر پر ہوا ہے، کیونکہ یزید ابن معاویہ نے نبوت (ع) کاانکاراور اسے بنو ہاشم کا ڈھونگ قرار دیا ساتھ ہی وحی کا انکار کیا،حلا ل محمد ی کو حرام اور حرام محمد ی (ص) کو حلال قرار دیا، شراب اور زنا کو رائج کیا، یہی وجہ تھی کہ امام عالی ٰ مقام نے اس معلون خدا کے خلاف جہاد کیا اور اسکی بیعت سے انکار کیا اور پھر اسی یزید،  معاویہ کے بیٹے نے فرزند رسول (ص) سے جنگ انہیں قتل کیا اور انکے خاندان کو قید کر سر عام بازاروں میں پھروایا ۔

واہ رے ملا تیر ی منافقت 
عجیب تیری سیاست عجیب تیرا نظام
یزید سے بھی مراسم حسین کو بھی سلام

کافر کافر کی رٹ لگنانے والے دہشتگرد مفتی نعیم کو وسعت اللہ خان کا منہ توڑ جواب





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات