2024 April 26
’سعودی سفارتکار یہ شرمناک چیز سعودی عرب سے اپنے ساتھ لایا ہے‘ برطانیہ میں سعودی سفارتکار پر سنگین ترین الزام لگ گیا، ہنگامہ برپاہوگیا
مندرجات: ٤٣ تاریخ اشاعت: ٢٣ July ٢٠١٦ - ١٧:٣١ مشاہدات: 1591
خبریں » پبلک
’سعودی سفارتکار یہ شرمناک چیز سعودی عرب سے اپنے ساتھ لایا ہے‘ برطانیہ میں سعودی سفارتکار پر سنگین ترین الزام لگ گیا، ہنگامہ برپاہوگیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں تعینات ایک سعودی سفارت کار اپنے ملک سے ایک ایسی شے ساتھ لے گیا کہ برطانیہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سفارت کار پر انسانی سمگلنگ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں تعینات ایک سعودی سفارت کار اپنے ملک سے ایک ایسی شے ساتھ لے گیا کہ برطانیہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سفارت کار پر انسانی سمگلنگ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے کیونکہ مبینہ طور پر وہ سعودی عرب سے اپنے ساتھ ایک ”غلام“ لے کرگیا ہے۔ وہ گھریلو کام کاج کے لیے اس غلام کو ساتھ لے برطانیہ آیا ہے مگر سفارتی استثنیٰ کے باعث اس کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا سکتا۔ یہ انکشاف برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ بورس جانسن نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ انہوں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی سفارت کارپرانسانی سمگلنگ اور ایک شخص کو غلام رکھنے کا دوہرا الزام ہے مگر قوانین اس کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دیتے۔ اس کے اپنے ملک کو اس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جا سکتی ہے یا پھر اسے ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

 

’وہ عرب ملک جہاں سے دھڑا دھڑ غیر ملکیوں کو نکالا جاچکا ہے، ہر ماہ ہزاروں تارکین وطن کی واپسی کیونکہ۔۔۔‘ پاکستانیوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی
رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کی رپورٹ میں میکسیکو کے ایک سفارت کار پر بھی ایک بچے کی فحش تصاویر بنانے کا الزام لگایا گیا ہے تاہم میکسیکن سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس شخص کا میکسیکو حکومت سے کوئی تعلق نہیں تاہم اس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔لبرل ڈیموکریٹ لیڈر ٹم فیرون کا کہنا ہے کہ ”سفارت کاروں پر لگائے گئے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جس پر انہیں ایک سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔جن سفارت کاروں پر کسی شخص کو جسمانی نقصان پہنچانے یا جنسی تشدد کے الزامات ہیں بالخصوص ان کے خلاف ہر حال میں مقدمات چلائے جانے چاہئیں۔ایسے لوگوں کے لیے سفارتی استثنیٰ جیل سے محفوظ رہنے کا اجازت نامہ نہیں ہونا چاہیے۔“





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات