2024 May 15
سعودی عرب کی امریکہ پر برہمی/ چھوٹے اور بڑے شیطان کے تعلقات میں کشیدگی
مندرجات: ٣١٦ تاریخ اشاعت: ٠١ October ٢٠١٦ - ١٠:١٠ مشاہدات: 1306
خبریں » پبلک
سعودی عرب کی امریکہ پر برہمی/ چھوٹے اور بڑے شیطان کے تعلقات میں کشیدگی

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون حملوں کے حوالے سے منظور کیے گئے بل "جاسٹا " کے قانون بننے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاسٹا کے قانون بننے سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون حملوں کے حوالے سے منظور کیے گئے بل "جاسٹا " کے قانون بننے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاسٹا کے قانون بننے سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی جانب سے 9/11 کے متاثرین کو انصاف دلانے کے حوالے سے منظور بل جاسٹا‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے قوانین دوست ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنیں گے، اس طرح دوسرے ممالک کو حاصل استثنیٰ اور خود مختاری کے اصولوں کو بھی نقصان پہنچے گا اور دوست ممالک کے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اس مشکل سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر رشوت بھی ادا کی لیکن اس سلسلے میں اس کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نائن الیون حملوں میں 19 دہشت گردوں میں سے 15 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ لیکن امیرکہ نے سعودی عرب کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اس کا رخ افغانستان، پاکستان، عراق اور شام کی طرف موڑ دیا لیکن اب حقائق سامنے آرہے ہیں۔ جن کی روشنی میں امریکی شہری سعودی عرب کے خلاف مقدمہ قائم کرسکتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات