2024 May 15
سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو آل سعود سے نجات دلانے کے لیے تیار ہیں
مندرجات: ٢٩٨ تاریخ اشاعت: ٢٢ September ٢٠١٦ - ١٠:٢٥ مشاہدات: 1209
خبریں » پبلک
تحریک انصار اللہ کے رہنما:
سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو آل سعود سے نجات دلانے کے لیے تیار ہیں

سید عبد الملک الحوثی نے کہا: اصل ولایت اس امت کی حمایت کرتی ہے جو ظلم و تشدد کو تسلیم نہ کرے۔ آج دشمنوں نے مسلمانوں کو اپنے اصولوں سے دور کر دیا ہے وہ اصول جو آزادی، عدالت اور امت کے درمیان اچھائی و نیکی کو وجود میں لاتے ہیں۔ آج ان اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما سید عبد الملک الحوثی نے انقلاب یمن کی دوسری سالگرہ اور عید غدیر خم کی مناسبت سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے آل سعود کے بہیمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: علاقے کے بعض ممالک امریکی منصوبوں کو علاقے میں عملی جامہ پہنانے کے لیے امت مسلمہ کو پاش پاش کرنے کی سعی ناتمام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی قوم مزاحمت کے راستے کو جاری رکھے گی اور سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔
سید عبد الملک الحوثی نے کہا: اصل ولایت اس امت کی حمایت کرتی ہے جو ظلم و تشدد کو تسلیم نہ کرے۔ آج دشمنوں نے مسلمانوں کو اپنے اصولوں سے دور کر دیا ہے وہ اصول جو آزادی، عدالت اور امت کے درمیان اچھائی و نیکی کو وجود میں لاتے ہیں۔ آج ان اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے۔

 یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے آل سعود کی طرف سے وہابیوں اور صہیونیوں کی بیشمار خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے آل سعود نے اسلام کا تابناک چہرہ دنیا کے سامنے مسخ کرکے پیش کیا ہے اور سعودی عرب در حقیقت حرمین الشریفین کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پروردہ دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی اہداف کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے پروردہ وہابیوں نے اسلام کے درخشاں چہرے کو دنیا کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا ہے۔
 عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے اسلامی اتحاد و اخوت و برادری کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اور اسلامی ممالک کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے بجائے اس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے امت مسلمہ میں اختلاف اور عراق ، افغانستان ، پاکستان، لیبیا اور شام میں عدم استحکام پیدا کرکے اور دہشت گردی کو فروغ دیکر امریکہ اور اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔
انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت آل سعود علاقے میں امریکی سیاستوں کو عمل جامہ پہنا رہی ہے تاکید کی: یمن کے عوام اور امت مسلمہ امریکی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: بعض حکومتیں امریکہ کا مخلص غلام بننے پر فخر کرتی ہیں آج ہم دیکھ رہے کہ سعودی حکومت علاقے میں امریکہ کی طرح دوسرا بڑا شیطان بن کر سامنے آئی ہے علاقے میں جتنی خرابیاں اور پریشانیاں ہیں سب آل سعود کی وجہ سے ہیں۔
سید عبد الملک الحوثی نے اپنی تقریر کے آخر میں سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم سعودی سرحدی علاقوں؛ جیزان، نجران اور عسیر کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے بھائی اور ہمارے پڑوسی ہیں ہم اسلامی اصولوں کے مطابق انہیں اپنا پڑوسی سمجھتے اور ان کے حقوق کی رعایت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اپنے پڑوسیوں کو حملوں کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے یہ بھائی بھی آل سعود کے ظلم کا شکار ہیں۔ اور سعودی حکومت ان پر بھی مسلسل ظلم و ستم کرتی آ رہی ہے۔ سعودی حکومت نے ان کے گھروں پر بلڈوزر چلائے ہیں ان کے کھیتوں کو ویران کیا ہے انہیں بے گھر کیا ہے۔ سعودی حکومت ان علاقوں کے عوام کو دوسرے درجے کا شہری مانتی ہے۔ ہمارے اوپر لادی گئی جنگ میں ہمارا ٹارگٹ سعودی حکومت ہے عوام نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید تاکید کی: ہم اپنے مومن بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں انہیں آل سعود کے ظلم و جور سے نجات دینے کے لیے تیار ہیں اگر وہ ہمارا ساتھ دیں تو ہم انہیں آل سعود سے آزادی دلا دیں گے۔
 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات