2024 May 16
ایرانی صدر کا سعودی عرب کی طرف سے یمن میں ہونے والے جنگی جرائم پر تشویش کا اظہار
مندرجات: ٢٩٧ تاریخ اشاعت: ٢٢ September ٢٠١٦ - ١٠:٢٣ مشاہدات: 1115
خبریں » پبلک
ایرانی صدر کا سعودی عرب کی طرف سے یمن میں ہونے والے جنگی جرائم پر تشویش کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے یمن میں ہونے والے جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو یمن میں اپنی عالمی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے یمن میں ہونے والے جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو یمن میں اپنی عالمی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تمام انسانی ۔ اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کو توڑدیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو سعودی رعب کے جنگی جرائم اور یمن کے معصوم بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔صدر روحانی نے شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت جنگ بندی  اور مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ صدر حسن روحانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے تعمیری اقدام کی تعریف  بھی کی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات