2024 May 16
وہابیت نے جعلی مفتیوں کے ذریعے مسلم دنیا کو سنگین مشکلات سے دوچار کردیا
مندرجات: ٢٩٦ تاریخ اشاعت: ٢٢ September ٢٠١٦ - ١٠:٢٣ مشاہدات: 1096
خبریں » پبلک
وہابیت نے جعلی مفتیوں کے ذریعے مسلم دنیا کو سنگین مشکلات سے دوچار کردیا

ممتاز شیعہ عالم دین اور آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ وہابیت نے مسلم دنیا کو وسیع پروپیگنڈے اور جعلی مفتیوں کے ذریعے سنگین مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

ممتاز شیعہ عالم دین اور آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ وہابیت نے مسلم دنیا کو وسیع پروپیگنڈے اور جعلی مفتیوں کے ذریعے سنگین مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  آستان قدس رضوی کے محترم متولی ’’حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی‘‘ نے عالمی اہلبیت ؑ اسمبلی کے انڈونیشیائی اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ وہابیت نے مسلم دنیا کو وسیع پروپیگنڈے اور جعلی مفتیوں کے ذریعے سنگین مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلبیت ؑ کی تعلیمات کو متعارف کر کے دنیائے اسلام کو موجودہ مشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے اہلبیت ؑ کا وفادار ہونے اور داعش کو سنی اسلام سے خارج کرنے پر سنی مسلمانوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہابیت نے وسیع پروپیگنڈے کے ذریعے مسلمانوں کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے انڈونیشیائی عوام میں دردمندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی عوام کی اعلیٰ صلاحیتوں کو وہابیوں کی طرف سے پھیلائے جارہے انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔

موصوف ایرانی شیعہ عالم دین نے کہا کہ دنیا کو مغرور طاقتوں ، داعش اور وہابیت کے حامیوں سے آگاہ کرنے کیلئے ہمیں اہلبیت ؑ کی طرز زندگی اور تعلیمات کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں مسلمانوں کی مقاومت اور جدوجہد سے اسلام فروغ پایا اور آج مسلمانوں کو اپنے مسائل کی مزاحمت اور اللہ تعالیٰ اور اہلبیت ؑ کی سفارشات پر عمل کرنا چاہئے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات