2024 May 16
شامی فوج پر امریکہ کا ہوائی حملہ، دسیوں شامی فوجی جاں بحق اور زخمی
مندرجات: ٢٩١ تاریخ اشاعت: ١٩ September ٢٠١٦ - ١٧:١٩ مشاہدات: 1127
خبریں » پبلک
شامی فوج پر امریکہ کا ہوائی حملہ، دسیوں شامی فوجی جاں بحق اور زخمی

فرانس پریس نے روس کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے مشرقی علاقے دیرالزور میں فوج کے ایک ہوائی اڈے پر امریکی فضائیہ کے حملے میں ساٹھ سے زائد شامی فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں سو سے زائد شامی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

روسی فوج کے مطابق شامی فوجی دیرالزور کے ہوائی اڈے میں دہشت گردوں کے محاصرے میں آ گئے تھے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے ان پر حملہ کر دیا۔

شامی حکام کے مطابق امریکی فضائیہ شام کے شمال مشرق میں داعش کی فضائیہ کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اسرائیل یہی کردار شام کے جنوب مغربی علاقوں میں ادا کر رہا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات