2024 May 15
سعودی عرب: ’شدت پسند حملے‘ میں دو پولیس اہلکار ہلاک
مندرجات: ٢٨٩ تاریخ اشاعت: ١٨ September ٢٠١٦ - ١٥:٤٨ مشاہدات: 1180
خبریں » پبلک
سعودی عرب: ’شدت پسند حملے‘ میں دو پولیس اہلکار ہلاک

سعودی عرب میں سکیورٹی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ سنیچر کی شب ہونے والے ایک حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ ’شدت پسند‘ حملہ تھا جو کہ رات ساڑھے گیارہ بجے پیش آيا۔

٭ دمام میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد کے باہر خودکش دھماکہ، چار ہلاک

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں پولیس اہلکار سنیچر کی رات جب دممام شہر میں اپنی پولیس گاڑی سے گشت کر رہے تھے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔

ہسپتال لائے جانے کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کو مردہ قرار دیا گیا۔

کسی گروہ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور پولیس نے بھی کسی تنظیم کا نام نہیں لیا ہے۔

خیال رہے کہ دممام سعودی عرب کا شیعہ اکثریتی شہر ہے۔

اس سے قبل تیل سے مالامال سنی اکثریتی ملک سعودی عرب میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں پولیس والوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

رواں سال جنوری میں ایسے ہی ایک حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات