2024 May 15
شیعہ سنی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے والوں کو پہچنوانا ضروری: حجۃ الاسلام اختری
مندرجات: ٢٨٠ تاریخ اشاعت: ١٧ September ٢٠١٦ - ١٤:٥٥ مشاہدات: 1485
خبریں » پبلک
امام علی(ع) اور اتحاد کے زیر عنوان جزیرہ قشم میں علمی کانفرنس
شیعہ سنی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے والوں کو پہچنوانا ضروری: حجۃ الاسلام اختری

انہوں نے ان افراد کو پہچنوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جو شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا بیج بوتے ہیں کہا کہ ان کے مقابلے میں ان شخصیات کو بھی پیش کرنا چاہیے جو مسلمانوں میں اتحاد کے لیے کوشاں رہتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے جزیرہ قشم میں امام علی(ع) اور اتحاد کے زیر عنوان علمی کانفرنس جو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل، شیعہ اور سنی علماء نیز علمی، ثقافتی اور سیاسی شخصیتوں کی موجودگی میں آج شروع ہوئی سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے کہا: امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت اور امامت طول تاریخ میں اتحاد کا مرکز رہی ہے اور آج بھی مسلمانوں کو چاہیے کہ اسی شخصیت کو مرکزی نکتہ قرار دے کر آپس میں متحد ہو جائیں۔
  انہوں نے ان افراد کو پہچنوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جو شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا بیج بوتے ہیں کہا کہ ان کے مقابلے میں ان شخصیات کو بھی پیش کرنا چاہیے جو مسلمانوں میں اتحاد کے لیے کوشاں رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے درمیان قرآن کریم کو معیار قرار دینا چاہیے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اپنی گفتگو کے دوران بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے مظلوم عوام پر جاری ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیعہ سنی علماء سے مطالبہ کیا کہ بحرین کے مظلوم عوام کی آواز اور آل سعود اور آل خلیفہ کے تشدد کو دنیا والوں کے کانوں تک پہنچائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات