2024 May 16
انتہا پسندی اور دھشتگردی کے خطرات پر ناوابستہ تحریک کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت: جواد ظریف
مندرجات: ٢٧٨ تاریخ اشاعت: ١٧ September ٢٠١٦ - ١٤:٥٣ مشاہدات: 1182
خبریں » پبلک
ونزویلا میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس سے ایران کے وزیر خارجہ کا خطاب
انتہا پسندی اور دھشتگردی کے خطرات پر ناوابستہ تحریک کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ دوسرے ملکوں کے امور میں مداخلت اور انتہا پسندی سے نہ صرف عالمی امن و ترقی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں بلکہ ان سے ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کا اتحاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت بھی کر رہے تھے، گزشتہ رات ونزویلا میں ہونے والے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دشوار حالات میں صبروتحمل سے کام لینا، بین الاقوامی اصول و قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کرنا ایک ضروری امر ہے۔

انھوں نے کہا کہ پرتشدد انتہاپسندی، دہشت گردی اور اس کے ہولناک نتائج، بڑھتی ہوئی جنگ و خونریزی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی مسائل اور بحران، انتہائی سنگین خطرات ہیں کہ جن پر ناوابستہ تحریک کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کا اجلاس درپیش چیلنجوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اس کے ارکان کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اسی بنا پر اس اجلاس کا بہت اچھا نام، یعنی امن، حاکمیت اور ترقی کے لیے یکجہتی، منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایسا موضوع ہے کہ جس کے لیے انیس سو پچاس کی دہائی میں ناوابستہ تحریک تشکیل دی گئی تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے دو ہزار بارہ میں تہران میں ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اس تنظیم کی صدارت سنبھالی تھی اور اب اس کی صدارت ونزیلا کے صدرنکولس مادورو کو سونپی جائے گی۔

.......

/169





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات