2024 March 19
حضرت مہدی (عجل الله تعالي فرجہ الشريف) کی ولادت اہل سنت کی کتابوں میں
مندرجات: ٢٧٤ تاریخ اشاعت: ٠٩ March ٢٠٢٢ - ٠٧:٠١ مشاہدات: 4580
تصویری دستاویز » پبلک
حضرت مہدی (عجل الله تعالي فرجہ الشريف) کی ولادت اہل سنت کی کتابوں میں

ابن حجر عسقلانی:

ابن حجر عسقلانی، جو کہ علماء اہل سنت کی تاریخ میں علم رجال، درایہ،حدیث،و تاریخ اور نسب شناشی میں بزرگ شخصیتوں میں سے ایک تھے۔وہ اپنی کتاب، لسان المیزان میں جعفر ابن علی بن محمد کےحالات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئےجعفر ابن علی ابن محمد کا تعارف امام زمانہ کے بھائی کے طور پر کراتے ہیں اور خود امام امام حسن عسكري عليه السلام کا تعارف امام زمانہ عج کے والد کے طور پر کراتے ہیں:

جعفر بن علي بن محمد بن علي بن محمد بن علي بن موسى بن جعفر بن محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب الحسيني أخو الحسن الذي يقال له العسكري و هو الحادي عشر من الأئمة الإمامية ووالد محمد صاحب السرداب جعفر ابن علی ابن محمد ابن علی ابن محمد ابن علی الرضا ابن موسی ابن جعفر صادق ابن محمد باقر ابن علی زین العابدین ابن حسین ابن علی ابن ابو طالب الحسینی جو کہ امام حسن ع کے بھائی ہیں کہ جنہیں " عسکری"  کہا جاتا ہے جو مذہب امامیہ (شیعہ اثنا عشری) کےگیارہویں امام ہیں اور امام زمانہ کے والد ماجد بھی ہیں اور (امام زمانہ) آپ نے وہیں سرداب وہیں سے غیبت اختیار کی تھی۔

لسان الميزان، جلد 2، صفحه 460.

شمس الدين ذهبي :

موصوف علماء اہل سنت کی علم رجال، درایہ، تاریخ، وغیرہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں بزرگ شخصیتوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنی کتاب، تاریخ الاسلام  میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے حالات کی تفصیلات کو لکھا:

الحسن بن علي بن محمد بن علي الرضا بن موسي بن جعفر الصادق . أبو محمد الهاشمي الحسيني أحد أئمة الشيعة الذين تدعي الشيعة عصمتهم ... وهو والد منتظر الرافضة ... وأما ابنه محمد بن الحسن الذي يدعوه الرافضة القائم الخلف الحجة ، فولد سنة ثمان وخمسين ، وقيل : سنة ست وخمسين . عاش بعد أبيه سنتين ثم عدم ، ولم يعلم كيف مات . وأمه أم ولد .

حسن ابن علی ابن محمد ۔ ۔ ۔ شیعوں کے ائمہ میں سے ہیں کہ جو آپ کے معصوم ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

آپ اس فرد کے والد ماجد ہیں جنکے شیعہ حضرات منتظر ہیں ۔ ۔ ۔ اور آپ کے بیٹے محمد ابن حسن ہیں کہ جنکو شیعہ قائم، اور خلف الحجۃ کے نام سے جانتے ہیں۔ آپ سنہ ۲۵۸ یا ۲۵۶ میں پیدا ہوئے اور آپ اپنے والد کے بعد دو سال تک لوگوں کے سامنے رہے پھر اس کے بعد غیبت اختیار کی اور کسی کو آپ کے غیبت کی خبر نہیں، اور آپ کی مالدہ ماجدہ ایک کنیز تھیں۔

تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام، ج19، ص113.

 

 

 

سبط بن الجوزي حنفي:
سبط ابن جوزی حنفی: نے اپنی کتاب تذکرۃ الخواص میں ایک فصل امام زمانہ علیہ السلام اور ان کی سوانح حیات سے مخصوص کیا ہے:
ذكر أولاده منهم محمد الإمام
فصل في ذكر الحجة المهدي
محمد بن الحسن بن علي بن محمد بن علي بن موسي بن جعفر بن محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب ، وكنيته أبو عبد الله وأبو القاسم وهو الخلف الحجة صاحب الزمان القائم والمنتظر والتالي وهو آخر الأئمة ، وقال : ويقال له ذو الإسمين محمد وأبو القاسم قالوا : أمه أم ولد يقال لها : صقيل.

امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے فرزندوں میں سے ایک امام محمد ہیں۔
ایک فصل حجت اور مہدی کے بارہ میں

محمد ابن حسن ابن علی ۔ ۔ ۔ ۔ آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور ابو القاسم ہے۔ یہ وہی خلف حجت، صاحب الزمان، قائم، منتظر اور ائمہ سے آخری فرد ہیں۔ بعض لوگوں نے آپ کے دو نام ذکر کئے ہیں: ایک محمد اور دوسرا ابوالقاسم۔ کہا جاتا ہے آپ کی والدہ ماجدہ کنیز تھیں جن کا نام صقیل تھا۔

تذكرة الخواص، ص363 -364.

 


 

مسعودي شافعي :
علی ابن الحسین مسعودی: جو اہل سنت کے شافعی مذہب کے بزرگ علماء میں سے ہیں،  انہوں نے معتبر کتاب مروج الذہب میں حضرت مہدی علیہ السلام کی ولادت کی وضاحت کی ہے۔
الإمام الثاني عشر
وفي سنة ستين ومائتين قبض أبو محمد الحسن بن علي بن محمد بن علي بن موسي بن جعفر بن محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب عليهم السلام في خلافة المعتمد، وهو ابن تسع وعشرين سنة، وهو أبو المهدي المنتظر، والإِمام الثاني عشر عند القطِعية من الإِمامية،

ابو محمد حسن ابن علی ۔ ۔ ۔ سنہ ۲۶۰ ہجری میں  معتمد عباسی کے خلافت کے دور میں رحلت فرما گئے۔ آپ حضرت مہدی منتظر کے والد بزرگوار ہیں۔ جو شیعوں کے عقیدہ کے مطابق بارہویں امام ہیں۔

مروج الذهب ج 4 ص 160

 

ابن خلکان:

ابن خلکان: جو اہل سنت کے علماء میں سے ہیں، انہوں نےحضرت مہدی کی ولادت کے بارے میں لکھا:

أبو القاسم المنتظر

أبو القاسم محمد بن الحسن العسكري بن علي الهادي بن محمد الجواد المذكور قبله ، ثاني عشر الأئمة الاثني عشر علي اعتقاد الإمامية ، المعروف بالحجة ، وهو الذي تزعم الشيعة أنه المنتظر والقائم والمهدي، وهو صاحب السردب عندهم، وأقاويلهم فيه كثيرة، وهم ينتظرون ظهوره في آخر الزمان من السرداب بسر من رأيز

كانت ولادته يوم الجمعة منتصف شعبان سنة خمس و خمسين ومأتين، ولما توفي أبوه _ وقد سبق ذكره ـ كان عمره خمس سنين، وإسم أمه خمط وقيل نرجس.

أبو القاسم المنتظر محمد بن الحسن العسكري ...

آپ پندرہ شعبان سنہ ۲۵۵ ہجری بروز جمعہ پیدا ہوئے، اور جب آپ کے والد بزرگوار کی رحلت ہوئی اس وقت آپ کی عمر پانچ سال تھی۔ آپ  کی والدہ کا نام خمط تھا اورنرجس بھی کہتے ہیں۔

وفيات الأعيان، ج4 ، ص176

 


ابو الفداء:
عماد الدین ابو الفداء تاریخ کی مشہور کتاب المختصر فی اخبار البشر میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی سوانح حیات میں لکھتے ہیں:
وكانت ولادة الحسن العسكري المذكور، في سنة ثلاثين ومائتين، وتوفي في سنة ستين ومائتين في ربيع الأول، وقيل في جمادي الأولي، بسرمن رأي، ودفن إِلي جانب أبيه علي الزكي المذكور، والحسن العسكري المذكور، هو والد محمد المنتظر، صاحب السرداب، ومحمد المنتظر المذكور هو ثاني عشر الأئمة الاثني عشر، علي رأي الإِمامية، ويقال له القائم، والمهدي، والحجة. وولد المنتظر المذكور، في سنة خمس وخمسين ومائتين.
امام حسن عسکری کی ولادت سنہ ۲۳۰ ہجری اور وفات سنہ ۲۶۰ ہجری شہر سامرہ میں ہوئی۔ اور آپ اپنے والد علی الزکی ( امام ہادی علیہ السلام ) کے پہلو میں دفن ہوئے۔

 

آپ: محمد منتظر کے والد اور صاحب سرداب ہیں۔ محمد منتظر، شیعوں کے عقیدہ کے مطابق بارہویں امام ہیں، جن کو قائم، مہدی، اور حجت کہا جاتا ہے۔ وہ سنہ ۲۵۵ ہجری میں پیدا ہوئے۔


المختصر في أخبار البشر ج 2 ص 45





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی