2024 May 15
امریکہ کا دولتِ اسلامیہ کے اہم رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ
مندرجات: ٢٦٤ تاریخ اشاعت: ١٣ September ٢٠١٦ - ١٢:٤٣ مشاہدات: 1453
خبریں » پبلک
امریکہ کا دولتِ اسلامیہ کے اہم رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ

عدنانی دولتِ اسلامیہ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے اور ان کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر تھا

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ایک اہم جنگی ماہر ابو محمد عدنانی اس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

اس سے قبل روس نے کہا تھا کہ عدنانی کو اس نے ہلاک کیا ہے۔

اگست کے آخر میں دولتِ اسلامیہ نے تسلیم کیا تھا کہ عدنانی حلب صوبے میں مارے گئے ہیں۔

روس کے دعوے سے پہلے امریکہ نے اطلاع دی تھی کہ اس نے عدنانی کو نشانہ بنایا ہے لیکن ان کی موت کی تصدیق نہیں کی تھی۔

عدنانی دولتِ اسلامیہ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے اور ان کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر تھا۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کک نے کہا: ’شام میں الباب کے مقام پر حملے میں دولتِ اسلامیہ کے اہم داعی، بھرتی کار اور بیرونی دشت گرد حملوں کے معمار کو میدانِ جنگ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

’یہ دولتِ اسلامیہ کے رہنماؤں کے خلاف کامیاب حملوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جن میں وہ لوگ شامل ہیں جو مالیاتی امور اور منصوبہ بندی سے متعلق ہیں اور ان (کے ہٹنے) سے اس تنظیم کو کام کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ 30 اگست کو عدنانی کی کار کو ایک امریکی ڈرون نے نشانہ بنایا تھا جس سے وہ مارے گئے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عدنانی کی موت کی تصدیق کرنے میں امریکہ کو دو ہفتے کیوں لگ گئے۔

اس سے قبل روس نے کہا تھا کہ عدنانی ان 40 جنگجوؤں میں شامل ہیں جنھیں حلب کے قریب ام حوش گاؤں پر کی جانی والی بمباری میں ہلاک کیا گیا تھا۔

تاہم پینٹاگون کے حکام کے مطابق یہ دعویٰ ایک ’مذاق‘ ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات