2024 May 16
پاکستان میں نماز عید کے موقع پر خودکش حملہ
مندرجات: ٢٦٢ تاریخ اشاعت: ١٣ September ٢٠١٦ - ١٢:٤٠ مشاہدات: 1117
خبریں » پبلک
پاکستان میں نماز عید کے موقع پر خودکش حملہ

سندہ کے شھرخانپور امام بارگاہ میں نماز عید کے موقع پرخود کش حملے میں10 افراد زخمی ہوگئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندہ کے شھرخانپور امام بارگاہ میں نماز عید کے موقع پر دو خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے تلاشی کے دوران خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 10 افرادزخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زندہ گرفتار کرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق نماز کی ادائیگی کے دوران دو دہشتگردوں نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے اُنہیں روک لیا اور مزاحمت کا سامنا ہونے پر ایک دہشتگرد نے خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرے دہشتگرد سے بارودی مواد برآمد کرکے زخمی حالت میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

زخمی ہونی والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات