2024 May 15
سعودی مفتی اعظم اس سال حج کا خطبہ نہیں دینگے
مندرجات: ٢٦٠ تاریخ اشاعت: ١١ September ٢٠١٦ - ١٠:٣٣ مشاہدات: 1298
خبریں » پبلک
سعودی مفتی اعظم اس سال حج کا خطبہ نہیں دینگے

ریاض 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے مفتی اعظم اس سال شائد تین دہوں میں پہلی مرتبہ حج کا خطبہ نہیں دینگے ۔

ریاض 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے مفتی اعظم اس سال شائد تین دہوں میں پہلی مرتبہ حج کا خطبہ نہیں دینگے ۔ یہ خطبہ اتوار کو ہونے والا ہے ۔ الریاض اخبار نے اطلاع دی ہے کہ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ 1981 سے حج کا خطبہ دے رہے ہیں لیکن اس سال ان کی بجائے یہ ذمہ داری شیخ صالح بن حامدک و دی گئی ہے ۔ شیخ صالح بن حامد ماضی میں اعلی مشاورتی شوری کونسل کے صدر نشین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اخبار نے خطبہ حج کیلئے مفتی اعظم کی تبدیلی کی وجوہات نہیں بتائی ہیں۔ واضح رہے کہ مفتی اعظم نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ ایران کے رہنما مسلمان نہیں ہیں۔ اس کے بعد سے ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات