2024 May 15
امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے خلاف قانون کی منظوری
مندرجات: ٢٥٩ تاریخ اشاعت: ١١ September ٢٠١٦ - ١٠:٢٢ مشاہدات: 1129
خبریں » پبلک
امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے خلاف قانون کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان نے وہ قانون منطور کردیا ہے جس کے تحت گیارہ ستمبر کے حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ سعودی عرب کے خلاف شکایت کرکے اس سے تاوان کا مطالبہ کرسکیں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے وہ قانون منطور کردیا ہے جس کے تحت گیارہ ستمبر کے حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ سعودی عرب کے خلاف شکایت کرکے اس سے تاوان کا مطالبہ کرسکیں گے-

پریس ٹی وی نے خبردی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف  انصاف کے قانون یعنی  جسٹس اگینسٹ اسپانسرز آف ٹرریسم ایکٹ  کو منظوری دے دی ہے - یہ قانون جسے جسٹا بھی کہا جاتاہے ایک ایسے وقت منظور کیا گیا ہے جب وائٹ ہاؤس نے دھمکی دی ہے کہ وہ اس کو ویٹو کردے گا -

امریکی سینیٹ مئی دوہزار سولہ میں ہی اس قانون کو متفقہ طور پر منطور کرچکی ہے - جسٹا نامی قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں - وائٹ ہاؤس نے اس قانون کی منظوری کے سلسلے میں اعلان کیا تھا کہ صدر اوباما  ایسے قانون کو جو گیارہ ستمبرمیں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف شکایت کرنے کی اجازت دے گا ویٹو کردیں گے -

گیارہ ستمبر دوہزار ایک میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پنٹاگون پر حملے کے  بعد سعودی عرب نے ان حملوں میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کا انکار کیا تھا جبکہ ان حملوں میں ملوث انیس افراد میں سے پندرہ کا تعلق سعودی عرب سے تھا - گیارہ ستمبر کے حملوں میں تقریبا تین ہزار افراد مارے گئے تھے - امریکی حکومت نے ان حملوں کا ذمہ دار دہشت گرد گروہ القاعدہ کو قراردیا تھا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات