2024 May 15
سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردی جائے: برطانوی ارکان پارلیمنٹ
مندرجات: ٢٤٦ تاریخ اشاعت: ٠٨ September ٢٠١٦ - ١١:٤٠ مشاہدات: 1174
خبریں » پبلک
سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردی جائے: برطانوی ارکان پارلیمنٹ

برطانوی پارلیمنٹ یا دارالعوام کے ممبران نے وزیراعظم تھریسا میری مے( Theresa Mary May) سے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے اقدامات کی جب تک تحقیقات انجام دی جارہی ہیں اس وقت تک ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی جائے -

برطانوی پارلیمنٹ یا دارالعوام کے ممبران نے وزیراعظم تھریسا میری مے( Theresa Mary May)  سے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے اقدامات کی جب تک تحقیقات انجام دی جارہی ہیں اس وقت تک ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی جائے - برطانوی دارالعوام میں ہتھیاروں کی برآمدات پر نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کو فروخت کئے جارہے برطانوی ہتھیاروں کو، انسان دوستانہ قوانین اوربین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے -

یمن میں سعودی اقدامات کی تحقیقات کرنےوالی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں انسانی حقوق اور انسان دوستانہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے ثبوت و شواہد اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھنا مشکل ہے - برطانوی پارلیمنٹ کے مشترکہ کمیشن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے برطانوی ہتھیاروں کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سے برطانیہ کے قانونی عہد وپیمان کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے -

یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے ارکان پارلمینٹ کے نام اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے ذریعے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے کے باوجود، ریاض کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت کا دفاع کیا ہے -





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات