2024 May 16
آل سعود انتہائی شدت پسند وہابی ہیں ان کے نزدیک سانحہ منا کی کوئی اہمیت نہیں ہے
مندرجات: ٢٤١ تاریخ اشاعت: ٠٧ September ٢٠١٦ - ٠٩:٥٣ مشاہدات: 1373
خبریں » پبلک
آخوند عبدالجلیل فرھمند:
آل سعود انتہائی شدت پسند وہابی ہیں ان کے نزدیک سانحہ منا کی کوئی اہمیت نہیں ہے

سیاسی: ایران کے شہر کلالہ میں دینی مدرسے میں استاد عبدالجلیل فرھمند نے کہا سانحہ منا آل سعود کیلئے کوئی تازہ واقعہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ماضی میں ہماری تاریخی مساجد کو گرایا ہے اور یہ بہت بڑا سانحہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آخوند عبدالجلیل فرھمند نے 6 ستمبر 2016 کو سانحہ منا کے موضوع پر ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلامی تعلیمات کے مطابق ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے جنت البقیع آل سعود کی طرف سے آئمہ کی زیارت پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آل سعود نے ہمارے عقائد کا تمسخر بنایا ہے۔

آخوند فرہمند نے کہا سانحہ منا آل سعود کیلئے کوئی نیا واقعہ نہیں ہے کیونکہ آل سعود نے ماضی میں ہماری تاریخی مساجد کو گرایا ہے۔

انہوں نے کہا آل سعود نے سانحہ منا کے ذریعے عالم اسلام کے مناسک حج پر سوالیہ نشان لگادیا ہے کیونکہ جس جگہ کو دنیا کی امن ترین جگہ قرار دیا جاتا ہے وہاں پر حجاج کرام کیلئے امن و امان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تمام مسلمانوں کو اپنی بصیرت اور آگاہی میں اضافہ کرنا چاہئے کیونکہ بصیرت ہمارے لئے بہترین اسلحہ ہے۔

آخوند فرہمند نے کہا آل سعود انتہائی شدت پسند وہابی ہیں آل سعود کے کام ہمارے لئے نئے نہیں ہیں آل سعود ہمارے دلوں سے ایمان کو نہیں نکال سکتی ہے۔

571970





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات