2024 May 15
برطانوی میں مُتشدد مبلغ انجم چوہدری کو داعش کی حمایت پر جیل
مندرجات: ٢٣٩ تاریخ اشاعت: ٠٧ September ٢٠١٦ - ٠٩:٥١ مشاہدات: 1142
خبریں » پبلک
برطانوی میں مُتشدد مبلغ انجم چوہدری کو داعش کی حمایت پر جیل

لندن : برطانیہ میں داعش کی حمایت اور لوگوں کو مدعو کرنے کے الزام میں گرفتار برطانوی مبلغ انجم چوہدری کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 5 سال کی سزا سنادی گئی

لندن : برطانیہ میں داعش کی حمایت اور لوگوں کو مدعو کرنے کے الزام میں گرفتار برطانوی مبلغ انجم چوہدری کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 5 سال کی سزا سنادی گئی، ان کے کئی پیروکار دنیا بھر میں شدت پسندی کے منصوبوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

انجم چوہدری کو اپنے خطبات اور پیغامات میں لوگوں کو عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قابض عالمی سطح پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کی حمایت کیلئے لوگوں کو مدعو کرنے پر لندن کی اولڈ بیلے کورٹ کی جیوری نے سزا سنائی تھی۔

برطانیہ میں انجم کو نفرت انگیز تقاریر کے باعث کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلم مبلغ برطانیہ کے باہر بھی کافی مشہور ہیں، وہ ٹیلی ویژن پروگرامز میں باقاعدگی سے نظر آتے ہیں جہاں وہ مغربی خارجہ پالیسی میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کو آئی ایس کے حملوں کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انجم چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغاما میں آئی ایس کی جانب سے خلیفہ نامزد کئے گئے ابو بکر البغدادی کی بیعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مسلمان پر فرض ہے کہ وہ خلیفہ کی اطاعت کریں اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

انجم چوہدری نے دہشت گردی سمیت تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی قرار دیا۔ انجم چوہدری کو جولائی میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

کالعدم تنظیم المہاجرون کے سابق سربراہ انجم چوہدری نے اس وقت اپنی مقبولیت کھودی تھی جب نائن الیون کے حملوں میں ملوث افراد کو سراہا اور بکنگھم پیلس کو مسجد بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

آئی ایس سمیت دیگر دہشت گردوں کی مذمت سے انکار اور متنازع تبصروں کے باوجود انجم چوہدری ہمیشہ شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں اور ان پر ماضی میں کبھی بھی دہشت گرد اقدام میں ملوث ہونے کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔ سماء





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات