2024 May 15
وہابی نظریات داعش اور صیہونیوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہی ہے: امریکی مصنف
مندرجات: ٢٣٨ تاریخ اشاعت: ٠٧ September ٢٠١٦ - ٠٩:٥٠ مشاہدات: 1119
خبریں » پبلک
وہابی نظریات داعش اور صیہونیوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہی ہے: امریکی مصنف

امریکی ناول نگار مصنف اورصحافی’’ریچرڈ ایڈمونسن ‘‘ نےکہاکہ وہابی آئیڈیولاجی داعش اورصیہونیوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہی ہے ۔

ایک ایرانی نیوزویب سائٹ کےساتھ انٹرویو میں ایک امریکی ناول نگار مصنف اورصحافی’’ریچرڈ ایڈمونسن ‘‘ نےکہاکہ وہابی آئیڈیولاجی داعش اورصیہونیوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہی ہے ۔

انہوں نےکہاکہ سعودی عرب علاقائی غلبے اوربالادستی کے حصول کو یمن کے خلاف وحشیانہ حملوں کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ اقوام متحدہ اورسیکورٹی کونسل سعودی جارحیت کے خلاف ایک سخت موقف اپنانے سے اس لئے ہچکچاتے آرہے ہیں کیونکہ ان کا نقطہ نظر ٹھیک اسی طرح سے رہا ہے جس طرح مقبوضہ علاقوں میں صیہونی جرائم اوردیگر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر رہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ اس وقت ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ حکومت آل سعود جزیرہ نماعرب میں اپنی سیاسی طاقت کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔

موصوف امریکی تجزیہ کار کے مطابق مغربی میڈیا یمن کے حوالےسے اقوام عالم کو گمراہ کرتے آرہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ اقوام متحدہ اوراسکے سربراہ بان کی مون نے فلسطینیوں پر ہورہے  صیہونی مظالم ،امریکہ کی مسلط کردہ جنگوں اورگوانتانامو جیل میں قیدیوں کو دی جارہی اذیتوں کی کبھی مذمت نہیں کی ۔

انہوں نےکہاکہ یہ بات حیران کن ہےکہ دنیا میں ابھی بھی کچھ لوگوں کا ماننا ہےکہ حکومت امریکہ اورسعودی عرب یمن میں جمہوریت کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ امریکی حکام مسلم ممالک کےساتھ ساتھ روس کو بھی اب غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں اپنے مفادات کو محفوظ کرنے کیلئے صیہونی اورامریکی رژیم نے سعودی عرب کی حمایت کا انتخاب کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن حکومت آل سعود عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات