2024 May 15
تکفیری دہشتگرد اسلام کو بدنام کرنے کی پالیسی پر گامزن: شیخ احمد کریمه
مندرجات: ٢٢٦ تاریخ اشاعت: ٠٥ September ٢٠١٦ - ١٠:٠٥ مشاہدات: 1060
خبریں » پبلک
تکفیری دہشتگرد اسلام کو بدنام کرنے کی پالیسی پر گامزن: شیخ احمد کریمه

الازہر یونیورسٹی کے معروف استاد ’’شیخ احمد کریمه‘‘ نے کہا کہ فرنچ میگزین ’’چارلی ایبڈو‘‘ کی توہین دراصل ان دہشتگردوں کی کارروائی کا نتیجہ ہے جو اسلام کے نام پر بدترین ظلم کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ اسلام کے نورانی احکامات، پیغامات اور تعلیمات اور ان دہشتگرد عناصر کے اقدامات میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

موصوف استاد نے اسلام مخالف سازشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  دہشتگرد عناصر کی وجہ سے آج دشمنوں کو یہ موقع مل رہا ہے  کہ وہ اسلام کی توہین کرکے اسلام پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔

شیخ احمد کریمہ  نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  چارلی ایبڈو میگزین کی توہین آمیز اقدامات اسی حوالے کی ایک کڑی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چارلی ایبڈو میگزین نے اسلام کا مسخرہ اڑاتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزارای کی تھی۔

Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  
آخری مندرجات