2024 May 15
امت مسلمہ کی سب سےبڑی مصیبت صہیونی حکومت کی تشکیل ہے
مندرجات: ٢٢٣ تاریخ اشاعت: ٠٥ September ٢٠١٦ - ٠٩:٤٤ مشاہدات: 1267
خبریں » پبلک
آیت اللہ اراکی:
امت مسلمہ کی سب سےبڑی مصیبت صہیونی حکومت کی تشکیل ہے

خبررساں ایجنسی شبستان:تقریب مذاہب ورلڈ اسمبلی کےسیکرٹری جنرل نےصہیونی حکومت کی تشکیل کو امت مسلمہ کے لیے سب سےبڑی مصیبت قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اس غاصب حکومت کے مقابلے میں استقامت اورمزاحمت اسلامی شان وشوکت اورمحمدی عزت کی علامت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےتقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ اس اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے قم میں تیونس کے بعض علماء سے ملاقات کے دوران اس ملک کو علمی میدان میں ترقی کے جانے پہچانےملک کے نام سے یاد کیا ہے۔

انہوں نےامت مسلمہ کی وحدت کے لیے سورہ انعام کی آیت نمبر١۵۹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾ جنہوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اورگروہوں میں بٹ گئے بیشک آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے،ان کا معاملہ یقینا اللہ کے حوالے ہے پھر وہ انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں۔

آیت اللہ اراکی نے قرآن کریم اوراس کی تعلیمات سے دوری کو امت مسلمہ کی عزت کے خاتمے کا سبب قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ امت مسلمہ کئی صدیوں سےقرآن کریم اوراس کی تعلیمات سے دوری اختیارکیے ہوئے ہے اوریہی چیز سبب بنی ہےکہ آج وہ محمدی عزت کھوچکے ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ محمدی تشخص افراد کی تربیت کا سبب بنتا ہے جس طرح کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف افراد کی تربیت کی تھی۔

تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہےکہ دشمن مختلف طریقوں سے امت مسلمہ پرکاری ضرب لگانا چاہتا ہے اورانہیں طریقوں میں سے ایک طریقہ تکفیری اوردہشتگرد گروہوں کی تشکیل ہے۔

انہوں نےصہیونی حکومت کی تشکیل کو امت مسلمہ کی سب سے بڑی مصیبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآنی آیات کےمطابق صہیونی مسلمانوں کے سب سے بڑے اوربرے دشمن ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ صہیونی حکومت کا وجود امت مسلمہ کی پسماندگی کی علامت ہے اوراس غاصب حکومت کےمقابلےمیں استقامت اورپائیداری اسلامی شان وشوکت اورعزت محمدی کی علامت ہے۔

آیت اللہ اراکی نےقرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےمومنین کو ایک دوسرے کا بھائی قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ تمام مسلمان، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد ہیں۔ لہذا اس موضوع پرتوجہ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ علمائے اسلام کے درمیان نظریات کےاختلاف کو ایک فطری مسئلہ قرار دیتےہوئے کہا ہےکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورمیں بھی صحابہ آپس میں نظریاتی اختلاف رکھتے تھے لیکن یہ اختلاف تشخص میں اختلاف کا سبب نہیں تھےکیونکہ وہ سب اللہ، پیغمبراکرم ﴿ص﴾،قرآن کریم اورکعبہ پرایمان رکھتےتھے۔

تقریب ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ ہم اس وجہ سے وحدت کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ ہمارا تشخص اسی وحدت کے مرہون منت ہے۔ انہوں نےآخرمیں قرآنی آیات سے استفادہ کرتے ہوئے امت مسلمہ کی وحدت کو ایمان اورنیک عمل  کی ادائیگی سےمربوط قراردیا ہے۔

571105





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات