2024 April 27
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند میدان میں آگیا۔۔ سعودیہ : حقیقت میں یہ دہشت گردی کے دروازے ہیں
مندرجات: ٢١٥٧ تاریخ اشاعت: ١٣ December ٢٠٢١ - ١٤:٣١ مشاہدات: 1278
خبریں » پبلک
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند میدان میں آگیا۔۔ سعودیہ : حقیقت میں یہ دہشت گردی کے دروازے ہیں

دیوبند (ڈیلی پاکستان آن لائن) برصغیر کی تاریخی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی  عائد کیے جانے  کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے بانی  مولانا الیاس  شیخ الہند مولانا محمود حسن کے شاگردوں میں سے تھے۔ انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدو جہد دینی و عملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔

دارالعلوم دیوبند اس کی مذمت کرتا ہے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تبلیغی جماعت کے خلاف اس قسم کی مہم سے اجتناب کرے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی وزارتِ مذہبی امور نے ائمہ مساجد کو تلقین کی تھی کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں تبلیغی جماعت کی بات کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ یہ دراصل دہشت گردی کا دروازہ ہیں، اس حوالے سے مزید تفصیل آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات