2024 April 29
دس ہزار قیدیوں نے قرآن مجید حفظ کر لیا
مندرجات: ٢١٤ تاریخ اشاعت: ١٤ September ٢٠١٦ - ١٦:٠٤ مشاہدات: 1311
خبریں » پبلک
دس ہزار قیدیوں نے قرآن مجید حفظ کر لیا

شبستان نیوز: ایران جیل خانہ جات اور تربیتی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کی جیلوں میں قید دس ہزار قیدی قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں۔ یہ اقدامات جیلوں میں قرآنی و تعلیمی سرگرمیوں کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔

اصفہان سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ: ایران جیل خانہ جات  اور تربیتی امور کے سربراہ ڈاکٹر اصغر جہانگیر نے صوبہ اصفہان کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے کیے جانے والے تعلیمی اور تربیتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اصفہان میں جیلوں کی سطح پر ثقافتی و مذہبی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں جن میں نماز و احکام، قرآن مجید، پڑھائی لکھائی، ہنر وغیرہ جیسے امور کی سکھائے جاتے ہیں۔

انہوں مزیدبتایا کہ ملک کی مختلف جیلوں میں قید افراد میں سے دس ہزار افراد قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں، جن میں سے بعض پورے قرآن کے حافظ ہیں اور بعض نے کچھ پارے حفظ کر لیے ہیں۔ یہ اقدامات جیلوں میں قرآنی و تعلیمی سرگرمیوں کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے معنوی اور روحانی اثرات جیلوں کے اندر دیکھے جا سکتےہیں۔

اصغر جہانگیر نے یہ بھی وضاحت کی کہ جیلوں کے اندر مختلف قسم کی 600 مذہبی تنظیمیں بھی موجود ہیں جو جیل کے اندر مراسم عزاداری و دعا و زیارت وغیرہ جیسے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہیں۔ ان پروگراموں سے ان افراد کے اندر مذہبی شعور پیدا ہوتا ہے جو مذہب سے کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھتے۔

جیلوں کے اندر ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعلیم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے 100 قسم کے مختلف فنون  اور ہنر سکھائے جاتے ہیں تا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر معاشرے کے اندر باعزت زندگی گزار سکیں۔

 570660





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات