2024 April 29
آل سعود کی جارحیت اور یمنی عوام کا اخلاق، صبر اور عزم
مندرجات: ٢١١ تاریخ اشاعت: ١٣ September ٢٠١٦ - ١٢:٥١ مشاہدات: 1574
خبریں » پبلک
آل سعود کی جارحیت اور یمنی عوام کا اخلاق، صبر اور عزم

یمن پر حکومت آل سعود نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے سے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور اس جنگ کے باوجود صبر،عزم اوراخلاق واقعی قابل احترام ہے۔

یمن  پر حکومت آل سعود نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے سے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور اس جنگ کے باوجود صبر،عزم اوراخلاق واقعی قابل احترام ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق جہاں یمنی عوام آل سعود کی جارحیت سے بھوک ،تشنگی ،عدم استحکام اوردوسرے آلام ومصائب سے دوچار ہے وہیں اس قوم کی سیاسی کونسل کی حمایت کرنا اس ملک کے عوام کی جمہوریت اور آزادی کے تئیں مصمم ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق یمنی عوام ،فوج اور مقبول کمیٹیاں خوفناک فضائی حملوں ،قتل عام  اوراپنے لارڈلے بچوں کی خون میں لت پت لاشوں کو دیکھنے کے باوجود جس اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت ،جراءت اورشعوری کےساتھ آل سعود کی جارحیت اوربربریت کے خلاف نبراد آزما ہیں وہ واقعی اقوام عالم کیلئے ایک سبق ہے۔

 

رپورٹ میں کہاگیاہےکہ جارحیت ،بربریت اورمسلط کی گئی جنگ کے باوجود یمنی عوام نے ان فوجی عناصر کہ جنہوں نے یمن پر جارحیت کی کےساتھ جو انسانی ہمدردی کا ایسانمونہ پیش کیا ہے وہ واقعی  قابل ستائش ہے ۔

 

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ یمنی عوام ،رضاکارفورسز اورفوج نے ہاتھ میں آئے سعودی فوجی اہلکاروں اورگاڑیوں کو میدان جنگ میں ہی ڈھیر کرنے کے بجائے بھاگنے کا موقعہ فراہم کرکے انسانی ہمدردی اوراخلاق کا ایسا نمونہ دنیا کےسامنے پیش کیا ہے جسکی نظر شاید ہی کہیں ملتی ہوکیونکہ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوجیوں کو سعودی حکام کی طرف سے گمراہ کیاجارہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق کئی ماہ طویل  دردناک محاصرے کے باوجود یمنی عوام ،فوج اورمقبول کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردانہ حملوں کو روکنے  میں جس بہادرانہ، آزاد اورپائیدار مقاومت کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ واقعی  قا بل تحسین ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے آغاز سے ہی اگرچہ یمنی عوام اورفوج سعودی سرحدوں کو عبور کرنے کی طاقت رکھتے تھے تاہم یمنی عوام نے فراخ دلی اورصبر کا مظاہرہ کرکے سعودی جارحین کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنے کا موقعہ فراہم کیا ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق یمنی عوام غریبی،مشکل اقتصادی حالات ،محاصرے جسکو کرہ ارض پر مقیم کوئی بھی بنی نوع انسان برداشت نہیں کرسکتا ہےدوسروں کو ان کی صورتحال سے مطلع کرنے اورحقائق سے آشنا کرنے کیلئے  صدائے احتجاج بلند کئے ہوئے ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہےکہ عالمی ذرائع ابلاغ آل سعود کے گمراہ کن بیانات پر زیادہ توجہ مرکوز کررہی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق جہاں یمن کے عوامی املاک ،اسپتالوں ،اسکولوں غرض اس ملک کے بنیاد ی ڈھانچے سمیت عوام پر آل سعود کی جارحیت جاری ہے وہیں عالمی انسانی حقوق تنظیمیں خاموشی کےساتھ آل سعود کی جارحیت کو دیکھ رہی ہیں اوراگر کہیں کچھ عالمی تنظیموں نے یمن پر جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی توامریکہ اورآل سعود نے ان پر دباؤڈال کر انہیں بھی خاموش کردیاجوکہ اقوام عالم کے مردہ ضمیر پر استکبار کا ایک اوروار ہے۔

 

رپورٹ میں مزیدکہاگیاہےکہ جارحیت اوربربریت کے باوجود یمنی عوام کافی مضبوط ہےاوروہ ان کے خلاف عالمی طاقتوں کے اتحاد، شدید فضائی حملوں ،تکفیری خطرے، اندرونی دہشتگردی اورآل سعود کی جارحیت کے خلاف فتح حاصل کرنے میں جلد ہی کامیاب ہوگی ۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات