2024 April 29
پاکستان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشقیں
مندرجات: ٢٠٩ تاریخ اشاعت: ٠٣ September ٢٠١٦ - ١٣:٠٣ مشاہدات: 1222
خبریں » پبلک
پاکستان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشقیں

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں پاکستان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں ان فوجی مشقوں پر اسرائیل نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے سعودی عرب پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک کواسرائیل کے قریب کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں پاکستان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے کئی ہفتے کی مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں ان فوجی مشقوں پر اسرائیل نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے سعودی عرب پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک کواسرائیل کے قریب کررہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی فضائیہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے فائٹر پائلٹ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کے ساتھ ملکر تربیت حاصل کی۔۔اسرائیلی فوج کے کرنل امیت کا کہنا ہے کہ ”ہم ہر اس ملک کے ساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں جو بھی مشقوں میں شریک ہوجاتا ہے کیونکہ ایک گروپ کے ساتھ رہ کر آپ کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے،اگرآپ اپنا ہدف حاصل نہیں کرپاتے تو ہر کوئی اس صورتحال کو دیکھ لیتا ہے“متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی مشقوں کو ”ریڈ فلیگ“ کا نام دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی دستے اور طیارے مشقیں مکمل ہونے کے بعد بدھ کو متحدہ عرب امارات سے واپس چلے گئے۔ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن سعودی عرب پاکستان کو بھی بعض دیگر مسلم ممالک کی طرح اسرائیل کے قریب تر کرنے کی کوشش کررہا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں مين حصہ لیا ہے۔

.....

/169





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات