2024 April 29
اسرائیل کو عظیم ترین خطرہ، خانہ جنگی کے امکانات
مندرجات: ٢٠٢ تاریخ اشاعت: ٢٧ September ٢٠١٦ - ١٤:٣١ مشاہدات: 1250
خبریں » پبلک
اسرائیل کو عظیم ترین خطرہ، خانہ جنگی کے امکانات

وزیراعظم اسرائیل کے دعوؤں کی تردید، تامیر پارڈوں کی پریس کانفرنس


یروشلم ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے محکمہ خفیہ موساعد کے سابق سربراہ نے کہا کہ اسرائیل بتدریج خانہ جنگی کے امکانات کی سمت بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ یہودی مملکت کو خطرہ موجود ہے۔ یہ خطرہ خارجی نہیں بلکہ داخلی طور پر بڑھتی ہوئی تقسیم سے لاحق ہے۔ موساد کے سابق سربراہ تامیرپارڈہ نے کہا کہ اگر منقسم معاشرہ دہلیز پار کرلے تو خانہ جنگی کے عمل کا آغاز ہوجائے گا۔ وہ ڈرون کے مہلوک سپاہیوں کی یادگاری تقریب کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ صورتحال اور خانہ جنگی کے درمیان فاصلہ کم ہوتا  جارہا ہے۔ جاریہ سال کے اوائل میں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ پہلی مرتبہ منظرعام پر آئے تھے۔ وہ ایک اخباری نمائندے کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے اعلیٰ ترین سراغ رسانی محکمہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم اپنے عرب پڑوسیوں کے ساتھ معمول کے تعلقات کبھی بھی قائم نہ کرسکیں گے جب تک کہ اس دیرینہ پیچیدہ مسئلہ کی سفارتی یکسوئی نہ ہوجائے۔ ان کا تبصرہ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے بار بار دعوؤں کے بعد منظرعام پر آیا ہے کہ علاقہ کے اعتدال پسند عرب ممالک سفارتی تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات