2024 April 29
سعودی پولیس نے دو شیعہ علمائے کرام کو بے بنیاد الزامات کے تحت مکہ مکرمہ سے گرفتار کیا
مندرجات: ١٩٩ تاریخ اشاعت: ٠١ September ٢٠١٦ - ١٠:٠٠ مشاہدات: 1189
خبریں » پبلک
آل سعود کی شیعہ دشمنی
سعودی پولیس نے دو شیعہ علمائے کرام کو بے بنیاد الزامات کے تحت مکہ مکرمہ سے گرفتار کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شیعہ علمائے کرام کے نام شیخ زین الدین اور سید جعفر علوی بتائے جاتے ہیں۔ قطیف سےتعلق رکھنے والے دونوں شیعہ علمائے کرام کو بے بنیاد الزامات کے تحت مکہ مکرمہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ایک عرصے سے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے ملک کے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کر کے انہیں شہید کردیا تھا۔

آیت اللہ نمر باقر نمر کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدر آمد کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف کے عوام ایک عرصے سے سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کے خلاف مظاہرے کرتے چلے آ رہے ہیں۔

.......

/169





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات