2024 April 29
اسرائیلی جیلوں میں ایک سو بیس فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال پر / عالمی ادارے تماشائی
مندرجات: ١٩٧ تاریخ اشاعت: ٣١ August ٢٠١٦ - ١٨:١٠ مشاہدات: 1098
خبریں » پبلک
اسرائیلی جیلوں میں ایک سو بیس فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال پر / عالمی ادارے تماشائی

غزہ کے باشندوں نے اقوام متحدہ سے کہا : وہ فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے باشندوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک اجتماع کیا ہے۔

غزہ پٹی کے شہریوں نے آج غزہ میں اقوام متحدہ کے  دفتر کے سامنے اجتماع کر کے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے کارندوں کے مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کے باشندوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہا : وہ فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔

غزہ کے باشندوں نے صیہونی حکومت کے ذریعے وجہ بتائے بغیر فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ 

اس وقت اسرائیلی جیلوں میں ایک سو بیس فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

جبکہ صیہونی جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی انتہائی سخت حالات میں قید و بند کی زندگی گذار رہے ہیں۔

ان سات ہزار قیدیوں میں سے ساڑھے سات سو فلسطینی قیدی ایسے ہیں جنھیں وجہ  بتائے بغیر قید رکھا جا رہا ہے۔

ختم خبر

رسا نیوز ایجنسی





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات