2024 April 26
بیت المقدس کا دفاع سب مسلمانوں پر واجب ہیں
مندرجات: ١٩٣٠ تاریخ اشاعت: ٢٦ April ٢٠٢١ - ١٥:٣٦ مشاہدات: 1533
خبریں » پبلک
بیت المقدس کا دفاع سب مسلمانوں پر واجب ہیں

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کا دفاع تمام مسلمانوں کیلئے بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

 اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن برائے انسانی حقوق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ او آئی سی کے ممبران نے ایران کے انسانہ دوستانہ تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے 17 ویں اجلاس کا جدہ کے شہر میں ورچوئل انعقاد کیا گیا جس میں او آئی سی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب "سید حسین رضوانی" نے حصہ لیا تھا۔

رضوانی نے اس چار روزہ اجلاس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منعقدہ اس اجلاس کے دوران، معذور افراد کے انسانہ دوستانہ حقوق کے فروغ سمیت دیگر موضوعات بشمول خواتین کے انسانی حقوق، ترقی کے حق، اسلاموفوبیا سے نمٹنے، غیر رکن ممالک میں مسلم اقلیتوں کے انسانی حقوق کی صورتحال، میانمار کے مسلمانوں کی صورتحال، مرکزی افریقہ، یورپ اور امریکہ اور بھارت کے زیر قبضے میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر او آئی سی مانیٹرنگ میکانزم کی کارکردگی جیسے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے منعقدہ اس اجلاس میں ایران کی فعال موجودگی سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سارے ممبران کے درمیان اکثر موضوعات سے متعلق اتفاق رائے تھا؛ ایران نے معذور افراد سے متعلق اسلامی اصولوں کے مطابق کچھ دستاویزات سمیت 7 تجاویز بھی پیش کیں۔

رضوانی نے کہا کہ پہلی تجویز، تہران میں معذور افراد کیلئے مصنوعی اعضا اور دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی سے متعلق ایرانی کامیابیوں اور انفراسٹرکچر کا تعارف کرنے سمیت ان بنیادی ڈھانچوں کو علاقائی مرکز کی حیثیت سے بین الاقوامی خیراتی اداروں، انسان دوستلنہ تنظیموں اور او آئی سی کی مدد سے تبدیلی لانے کی پیش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیجانب سے خواتین کے حقوق، اسلامو فوبیا سے نمٹنے، فلسطینی حقوق کیخلاف ورزی کرنے والے صہیونی ریاست کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کی تجاویز کو پیش کرنے سمیت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے باشندوں کیخلاف قابض صہیونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کرنے کیلئے اپنے دائرہ اختیار کو تسلیم کرنے کے عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) کے نئے فیصلے کے حتمی دستاویز کا خیر مقدم کیا گیا۔

واضح رہے کہ نومبر 2020ء میں نائجر کے دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کو  2021 سے 2024 تک اسلامی انسانی حقوق کا آزاد اور مستقل کمیشن کے ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات