2024 April 26
بند کمروں سے نکلو ، تڑپتی لاشیں دیکھو، نااہلی مار نہ ڈالے سب کو
مندرجات: ١٦٩٩ تاریخ اشاعت: ١١ August ٢٠١٨ - ١١:٤٣ مشاہدات: 1525
خبریں » پبلک
بند کمروں سے نکلو ، تڑپتی لاشیں دیکھو، نااہلی مار نہ ڈالے سب کو

ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگر دی کی جانب سے گذشتہ روز ایک بار پھر پر وآ کے علاقہ میں تین افراد کو قتل کر کے اس علاقے میں نہ صرف اپنی موجود گی کا اشارہ دیدیا گیا ہے بلکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی ایک پیغام پہنچا دیا گیا ہے

جو کہ چند روز قبل دو پولیس اہلکاروں کی شہادت میں دیا گیا تھا لیکن اسکو پولیس کے اعلیٰ حکام سمجھ ہی نہیں پائے تھے اور لوگوں کی حفاظت کے لئے اپنے دفاتر اور محفوظ پنا ہ گاہوں سے نکل ہی نہیں پائے تھے ڈیرہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو ئی نئی بات نہیں بلکہ اس کو ڈیرہ کی عوام پچھلے کئی سالوں جھیلتی چلی آرہی ہے

لیکن اب یہ ڈیرہ شہر سے نکل کر پر وآ کے علاقوں تک پہنچ گئے ہیں پچھلے تین سالوں کے دوران اب پروآ کے علاقوں میں بھی پولیس اور اہل تشیع ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے اور اس کی روک تھام کر نے میں پولیس مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے ۔

پولیس کے موجودہ افسران جن میں آر پی او دار علی خٹک سرفہرست ہیں صو بے کے بہادر اور قابل ترین پولیس افسران میں شمار ہوتے ہیں ان کی تعیناتی کے وقت امید کی جارہی تھی کہ حالات میں بہتری آجائیگی اور قتل وغارت گر ی کا یہ سلسلہ تھم جائیگا لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے اور ان سے لگائی گئی امیدیں میں بھی دم توڑ چکی ہیں

پروآ میں پچھلے چند دنوں کے دوران ہو نے والا یہ دوسرا واقعہ ہے ان دونوں واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد جان بحق ہو چکے ہیں نا معلوم دہشتگر دہیں کہ پولیس کے قابو میں بھی نہیں آرہے ہیں گذشتہ روز ہو نے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقع سے قبل پر وآ میں سپیشل برانچ اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کیا گیا تھا اس کے باوجود پولیس حرکت میں نہیں آسکی تھی

پولیس افسران اپنے دفاتر تک ہی محدود رہے جبکہ سی ٹی ڈی جیسا ادار ہ بھی پروآ کے علاقے میں اپنی رٹ بحال کر نے میں نا کام ہو چکا ہے پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کے بعد ان نا معلوم افراد نے پولیس کی اسی نا اہلی اور کمزور ی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے گذشتہ روز تین شہریوں کو اپنی گالیوں کا نشا نہ بنا دیا نامعلوم دہشتگر د پولیس کی ناا ہلی اور بذدلی کی وجہ سے اس قدر بہادر اور دلیر بن چکے ہیں کہ وہ دب دیہاڑ ے لوگوں کے سا منے گولیاں بر سا کر شہریوں کی جانیں چھین لیتے ہیں ۔

موجودہ حالات میں پولیس کے افسرا ن اسی طرح دفاتر میں بیٹھ کر صرف حساس اداروں کی رپورٹس پر لوگوں کوگھروں سے نکلنے سے منع کرتے رہے تو صورتحال اس سے بھی بد تر ہو جائیگی اور پروآ کے معصوم شہر ی اسی طرح کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگر دوں کے ہاتھوں نشا نہ بنتے رہیں گے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات