2024 April 26
لبنان میں حکومت کی تشکیل میں تاخیرکی ذمہ دار سعودی حکومت ہے، حزب اللہ
مندرجات: ١٦٩٤ تاریخ اشاعت: ٠٧ August ٢٠١٨ - ١٤:٠٩ مشاہدات: 1550
خبریں » پبلک
لبنان میں حکومت کی تشکیل میں تاخیرکی ذمہ دار سعودی حکومت ہے، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے رہنما شیخ علی دعموش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب لبنان کے داخلی امور میں بے جا دخالت کررہا ہے۔سلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے رہنما شیخ علی دعموش کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومت کی تشکیل میں تاخیر سعودی عرب کی بے جا مداخلتوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت بھی جانتی ہے کہ حزب اللہ اب ناقابل شکست ہوچکی ہے۔شیخ علی دعموش نے مزید کہا اسرائیل اور اس کی حمایتی طاقتوں کو شام سمیت خطے میں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اور اب ان سب کو یقین ہے کہ شام میں دہشت گردوں خاتمہ ہوچکا ہے اور اسلامی مزاحمتی تحریک دن بدن طاقتور ہورہی ہے۔انہوں نے کہا لبنان میں غیرملکی خاص کر آل سعود بعض سیاسی پارٹیوں کی حمایت اور بے جا لبنانی امور میں دخالت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب مختلف قسم کے حربے استعمال کرنے کے باوجود اسلامی مزاحمتی تحریک کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات