2024 April 29
آل خلیفہ حکومت نے بحرینی شہریوں کو ایک بار پھر نماز جمعہ سے محروم کر دیا
مندرجات: ١٦٨ تاریخ اشاعت: ٢٧ August ٢٠١٦ - ٠٩:٤٦ مشاہدات: 1141
خبریں » پبلک
آل خلیفہ حکومت نے بحرینی شہریوں کو ایک بار پھر نماز جمعہ سے محروم کر دیا

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک بار پھر منامہ کے مضافاتی علاقے الدراز میں اکثریتی شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک بار پھر منامہ کے مضافاتی علاقے الدراز میں اکثریتی شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

بحرینی حکومت کے کارندوں نے مسلسل چھٹے ہفتے الدراز کی معروف مسجد امام صادق علیہ السلام میں شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی- آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بحرینی شہریوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا- بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ ایک ایسے وقت جاری ہے جب اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں آل خلیفہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ بحرینی شہریوں کے خلاف اپنے مظالم بند کر دے اور جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کو ایذائیں دینے سے باز آجائے- آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ تیس جون کو بحرین کے اکثریتی شیعہ مسلمانوں کے مذہبی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی جس کے بعد سے بحرینی عوام کی ایک بڑی تعداد، ان سے اظہار یکجہتی اور آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے الدراز میں ان کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہے- بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے لئے پرامن تحریک چلا رہے ہیں-




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات