2024 April 29
اسرائیل کے غزہ پر ایک رات میں ۶۰ ہوائی حملے
مندرجات: ١٥١ تاریخ اشاعت: ٢٣ August ٢٠١٦ - ١٠:٣٠ مشاہدات: 1270
خبریں » پبلک
اسرائیل کے غزہ پر ایک رات میں ۶۰ ہوائی حملے

شبستان نیوز: آج صبح غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف حصوں میں ۶۰ مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

شبستان نیوز ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکزی ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج  نے کل شام سے آج صبح تک غزہ کی پٹی پر مختلف علاقوں کو اپنی زمینی اور ہوائی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کے وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرت نے بتایا کہ ان بم حملوں میں ایک ۱۷ سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے غزہ کے انڈونیشین ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی پر مختلف علاقوں پر ۶۰ سے زائد حملے کیے ہیں۔ یہ حملے جنگی جہازوں کی مدد سے کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی توپخانے سے بھی کئی گولے غزہ پر داغے گئے۔ جس میں اہم فلسطینی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں موجود میں اسرائیلی شہریوں نے جیسے ہی دھماکوں کی آواز سنی تو وہ لوگ خوف سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق ان حملوں سے فلسطین کے علاقوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات