2024 March 28
مسافر کی داعش کے حق میں تقریر، بھارتی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑ گئی
مندرجات: ٩٢ تاریخ اشاعت: ٢٨ July ٢٠١٦ - ١٦:٤٩ مشاہدات: 1595
خبریں » پبلک
مسافر کی داعش کے حق میں تقریر، بھارتی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑ گئی

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی دبئی سے بھارت آنے والی پرواز کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے حق میں تقریر کرنے والے مسافر کی وجہ سے طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد جہاز کے عملے نے مسافر کو نیچے اترنے کا کہا تو وہ چھلانگ لگا کر کھانے کی ٹرالی پر چڑھ گیا جس پر انسداد دہشتگردی سکواڈ نے اسے حراست میں لے لیا ۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق انڈیگو ایئر لائن کی پرواز 6E-89 دبئی سے جنوب مغربی بھارت کے شہر کیرالہ جارہی تھی کہ طیارے کو اس وقت ممبئی میں ہنگامی لینڈ نگ کرنا پڑ گئی جب ایک مسافر آپے سے باہر ہوگیا۔ مسافر نے پہلے شدت پسند تنظیم داعش کے حق میں تقریر کی جس کے بعد اس نے ساتھی مسافروں سے جھگڑا کرنا شروع کردیا۔

مسافر کی جانب سے ناروا رویے کے باعث پرواز کو فوری طور پر ممبئی کے ایئر پورٹ کی طرف موڑ لیا گیا اور ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ۔جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد عملے نے جب مسافر کو نیچے اترنے کا کہا تو وہ چھلانگ مار کر کھانے کی ٹرالی پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور نیچے اترنے سے انکار کردیا۔

مسافر کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے پر انڈین انسداد دہشتگردی سکواڈ کے اہلکاروں کو میدان میں آنا پڑا اور انہوں نے مسافر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ طیارے کو ڈیڑھ گھنٹے تک چیک کرنے کے بعد کلیئر کرکے اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  
آخری مندرجات