2024 April 26
داعش کی تشکیل میں امریکہ کا براہ راست ہاته ہے: روس
مندرجات: ٦٥ تاریخ اشاعت: ٢٦ July ٢٠١٦ - ١٦:٣٦ مشاہدات: 1629
خبریں » پبلک
داعش کی تشکیل میں امریکہ کا براہ راست ہاته ہے: روس

ماسکو - ارنا - روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کی تشکیل میں امریکہ کا براہ راست کردار رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عراق پر قبضہ اور عراقی سیکورٹی فورسز کی تحلیل کے بعد امریکہ کی جانب سے داہش دہشت گرد گروہ کو براہ راست تشکیل دیا گیا.



انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کا ظلم و ستم عیسائیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ انتہاپسند گروہ شیعہ مسلمانوں کا سرے عام سر قلم کر رہا اور دونوں مذاہب کے مقدس مقامات کو تباہ کر رہا ہے.



روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم طاقت اور علاقے کیلئے لڑ رہی ہے اور اس دہشت گرد گروہ نے لبنان سے پاکستان تک اپنی خلافت کو تخلیق کرنے کا اعلان بهی کیا ہے.
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات