2024 March 28
مؤسسہ ولیعصر کی طرف سے اردو کی سایٹ کا رسمی طور پر باقاعدہ افتتاح
مندرجات: ٤٧٢ تاریخ اشاعت: ٢٢ December ٢٠١٦ - ١٧:١٧ مشاہدات: 3239
خبریں » پبلک
مؤسسہ ولیعصر کی طرف سے اردو کی سایٹ کا رسمی طور پر باقاعدہ افتتاح

بی بی حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شہر مقدس قم میں تشریف آوری کے نورانی اور با برکت دن کے موقع پر مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر (عج) نے  اردو کی سایٹ کا رسمی طور پر باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

سایٹ مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر (عج) نے ایرانی شمسی سال 1376 میں اپنی فعالیت کا آغاز کیا تھا اور ابھی تک شبہات کے علمی جواب دینے اور مختلف موضوعات میں علمی مقالات کی وجہ سے ہر روز 15 ہزار سے زیادہ مشاہدین کو اپنی سایٹ کی طرف متوجہ کر چکا ہے۔

آغا قدوسی نے مزید کہا کہ ہر روز فارسی کی سایٹ کے مشاہدین کی زیادہ تعداد کی طرف توجہ کرتے ہوئے، زمانے کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے اور فارسی کی سایٹ کے مشاہدین کی طرف سے بار بار درخواست کی وجہ سے مؤسسہ ولیعصر نے فارسی کی سایٹ کو تین زبانوں، عربی، انگلش اور اردو میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ابھی تک مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر  کے تقریبا 1500 مقالے، سوالات و جوابات کا ترجمہ ان تین زبانوں میں ہو چکا ہے۔

اور اب 500 سے زیادہ اردو زبان کے مطالب ترجمہ ہو کر اردو کی سایٹ پر اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے، اردو زبان کی سایٹ افتتاح ہو چکی ہے، اور اس سایٹ کے مشاہدین عزیز مندرجہ ذیل ایڈریس کی طرف رجوع کر کے    مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر  کے علمی مطالب سے اردو زبان میں استفادہ کر سکتے ہیں۔


آغا قدوسی نے کہا کہ: جس طرح کہ آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں اردو زبان کے لوگ پاکستان، ہندوستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور چند دوسرے ایشاء کے ممالک میں زندگی گزارتے ہیں اور دین اسلام اردو زبان کے لوگوں میں رائج ترین دین رہا ہے۔ اسی وجہ سے مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر (عج) نے اپنے مطالب کو اردو زبان میں ترجمہ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے، اپنی سایٹ کا اردو زبان میں آغاز کیا ہے۔

اردو زبان کی سایٹ کے مترجمین کی محنت و زحمت کی بدولت اور امام زمان (عج) کے لطف و کرم سے، اس سایٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ ترجمہ کرنے کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

 انھوں نے کہا کہ: مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر (عج) کی اردو کی سایٹ فی الحال دو شعبوں میں اپنی فعالیت کر رہی ہے، پہلا یہ کہ فارسی کے مطالب کا ترجمہ اردو زبان میں حال حاضر میں جاری ہے، اور ابھی تک 500 مقالات اور سوالات و جوابات کا ترجمہ اردو زبان میں کیا جا چکا ہے، دوسرا یہ کہ ہمارا آئندہ کا یہ پروگرام ہے کہ اردو زبان کے مشاہدین کی طرف سے پوچھے گئے سوالات اور شبہات کے جواب دینے کا ہے، کہ مشاہدین اپنے سوالات اور شہبات کو آن لائن پوچھ سکتے ہیں تا کہ اردو زبان میں ان کو جوابات بھی دئیے جا سکیں۔

فی الحال اردو کی سایٹ میں مقالات، سوال و جواب، سخنرانی اور دوسرے مطالب کا اردو زبان میں ترجمہ کیا جا رہا ہے اور منظم طور پر یہ سایٹ اپ ڈیٹ بھی ہوتی رہتی ہے تا کہ مشاہدین بہت سہولت کے ساتھ ترجمہ شدہ علمی مطالب سے بہتر استفادہ بھی کر سکیں اور اپنے سوالات اور شبہات کو بھی پوچھ سکیں۔

انھوں نے آخر میں مزید کہا کہ اردو کی سایٹ سے استفادہ کرنے کے لیے مشاہدین عزیز مؤسسہ کے ٹلیگرام  کے گروپ میں عضو بھی بن سکتے ہیں تا کہ وہ مطالب کے اپ ڈیٹ ہونے سے بھی وقتا فوقتا آگاہ ہوتے رئیں۔ اس مقصد کے لیے دوستان عزیز @valiasr_urdu کی عبارت کو سرچ کر کے اس گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

لینک سایت اردو: http://www.valiasr-aj.com/urdu

لینک کانال تلگرام: https://telegram.me/valiasr_urdu

 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات