2024 September 19
افغانستان میں شیعہ مساجد پر حملوں کا سلسلہ جاری+ تصاویر
مندرجات: ٤٣١ تاریخ اشاعت: ٢٦ November ٢٠١٦ - ١٣:٠٦ مشاہدات: 2407
خبریں » پبلک
افغانستان میں شیعہ مساجد پر حملوں کا سلسلہ جاری+ تصاویر

افغانستان میں شیعہ مساجد پر حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، مغربی افغانستان کے شہر ھرات کی رضائیہ نامی مسجد میں دھماکے سے متعدد نمازی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ھرات کے گورنر ' 'غلام جیلانی فرھاد ' ' نے شہر ھرات کی ایک مسجد میں نمازیوں پر حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد رضائیہ میں بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں امام سمیت 4 نمازی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

گورنر کا کہنا ہے کہ نماز مغرب کے وقت مسجد میں دھماکہ کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، دھماکے میں مسجد کے امام بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے بم کو قرآن پاک اور دوسری دعاؤں کی کتابوں کے پیچھے الماری میں چھپا لیا تھا۔

دھماکے سے قرآن پاک سیمت متعدد احادیث کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی ہوئی ہے۔

ملزم مسجد میں بم رکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ افغان پولیس گرفتاری کے لئے چھاپے مارہی ہے۔

واضح رہے کہ کسی گروہ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ دنوں کابل میں اربعین حسینی کی ایک مجلس  پر خودکش حملہ کیا گیا تھا  جس کے نتیجے میں 35 عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی