2025 April 24
ماہ رمضان توبہ، عبادت اور اتحاد کا مہینہ ہے
مندرجات: ٢٤٥٦ تاریخ اشاعت: ٠٥ March ٢٠٢٥ - ١٤:٤٠ مشاہدات: 96
خبریں » پبلک
جدید
ماہ رمضان توبہ، عبادت اور اتحاد کا مہینہ ہے

مولوی عبدالرحمن خدایی نے کہا ہے کہ ماہِ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندگانِ خدا کے لیے ایک خاص رحمت اور برکت کا مہینہ ہے۔ اس مقدس مہینے میں توبہ کے دروازے کھلے ہوتے ہیں، اور ہر انسان کو موقع ملتا ہے کہ وہ اللہ کے قریب ہو

حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز  :مولوی عبدالرحمن خدایی نے ماہِ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے سب سے بابرکت اور عظیم مہینوں میں سے ایک ہے، جس میں بے شمار رحمتیں اور برکتیں چھپی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان کو اپنے بندوں کے لیے توبہ اور قربِ الٰہی کا سنہری موقع بنایا ہے۔ اس مہینے میں انسان کو چاہیے کہ ہر لمحہ اللہ کی طرف رجوع کرے، قرآن مجید کی تلاوت کرے اور اس کے پیغام پر غور و فکر کرے، کیونکہ یہی مہینہ قرآن کی نزول کا مہینہ ہے۔

انہوں نے نے رمضان کو خودشناسی اور عاجزی سیکھنے کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں اپنی حقیقت اور اللہ کی بے پایاں قدرت کو سمجھنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اللہ کے محتاج ہیں اور اس کی رحمت کے بغیر کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان اتحاد اور بھائی چارے کا مہینہ بھی ہے۔ اس مہینے میں تمام مسلمان، خواہ وہ شیعہ ہوں یا سنی، ایک مقصد کے تحت عبادت کرتے ہیں، اور وہ مقصد اللہ کی رضا اور قربت حاصل کرنا ہے۔

مولوی خدایی نے مسلمانوں کو یاد دلایا کہ رمضان کے دوران غریبوں اور محتاجوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اسلام فقر و فاقہ کے خلاف ہے اور جو لوگ مالی استطاعت رکھتے ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ رمضان کا سب سے بڑا پیغام خداشناسی، عاجزی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہے، اور آج امتِ مسلمہ کو اس وحدت کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی