حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز : امریکی-اسلامی تعلقات کونسل (CAIR) نے نیویارک ریاستی سینیٹ میں ایک نئی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت یکم فروری 2025 کو باضابطہ طور پر "عالمی یوم حجاب" تسلیم کیا گیا ہے۔
یہ قرارداد سینیٹر رکسان پرساد کی جانب سے پیش کی گئی اور اس کا مقصد مذہبی رواداری، ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔
CAIR نے ایک بیان میں کہا کہ "عالمی یوم حجاب"، جو اب اپنے بارہویں سال میں داخل ہو چکا ہے، باہمی تفہیم کے فروغ، غلط تصورات کے ازالے اور ان خواتین کی طاقت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو اپنی مرضی سے حجاب کا انتخاب کرتی ہیں۔
نیویارک میں CAIR کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عفاف ناصر نے اس موقع کو حجاب پہننے والی خواتین کی آواز کو کی پشت پناہی اور تعصبات و امتیازی سلوک کے خلاف مزاحمت کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے سینیٹر رکسان پرساد کا اس قرارداد کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ "عالمی یوم حجاب" 2013 میں ناظمہ خان نے مذہبی رواداری اور ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کیا تھا، اور تب سے یہ دن دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف پس منظر رکھنے والی خواتین کو ایک دن کے لیے حجاب آزمانے کا موقع دیا جاتا ہے۔