2025 March 25
جنوبی لبنان پر دہشتگرد اسرائیل نے پھر کئے حملے، کئی شہید اور زخمی
مندرجات: ٢٤٤١ تاریخ اشاعت: ٣٠ January ٢٠٢٥ - ١٤:٥٨ مشاہدات: 84
خبریں » پبلک
جدید
جنوبی لبنان پر دہشتگرد اسرائیل نے پھر کئے حملے، کئی شہید اور زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز  : صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے قصبے " عدیسہ" کے داخلی راستے پر لبنانی شہریوں پر حملہ کیا جس کے دوران ایک شخص شہید اور سات زخمی ہو گئے۔لبنان کی وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ نبطیہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم سات لبنانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے جنوب لبنان کے علاقوں میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق لبنانی سرزمین سے صیہونی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے لیے ساٹھ دن کی مہلت چھبیس جنوری کو ختم ہو گئی ہے۔

جب سے لبنان اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا ہے، اسرائیلی فوج نے کئی بار جنوبی لبنان پر حملے کیے ہیں اور لبنانی پناہ گزینوں کو ملک کے جنوبی لبنان میں واقع بعض قصبوں اور دیہاتوں میں واپس جانے سے روکا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی