2025 March 15
نہج البلاغہ ایک اسلامی اور انسانی دائرۃ المعارف ہے
مندرجات: ٢٤٣٢ تاریخ اشاعت: ٢٣ January ٢٠٢٥ - ١٥:١٠ مشاہدات: 90
خبریں » پبلک
جدید
نہج البلاغہ ایک اسلامی اور انسانی دائرۃ المعارف ہے

حرم امام حسین (ع) سے وابستہ الزہرا (علیہا السلام) یونیورسٹی میں "علوم نہج البلاغہ اور اسلامی تربیت" کے شعبے کی افتتاحی تقریب میں، آیت اللہ سیستانی کے نمائندے، حجت الاسلام والمسلمین عبدالمہدی کربلائی نے نہج البلاغہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ایک اسلامی اور انسانی دائرۃ المعارف قرار دیا اور کہا کہ یہ کتاب اسلام کی سرحدوں سے بھی بالاتر ہے۔

حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور امام حسین (علیہ السلام) کے مقدس آستان کے متولی شرعی حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے خواتین کے لیے مخصوص الزہرا یونیورسٹی میں "علوم نہج البلاغہ اور اسلامی تربیت" کے شعبے کے افتتاح پر کہا: "یہ شعبہ عراق کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں ایک بے مثال چیز ہے۔"

انہوں مزید کہا: "نہج البلاغہ ایک عظیم اسلامی اور انسانی دائرۃ المعارف اور انسائیکلوپیڈیا ہے جو نہ صرف عراق اور مسلمانوں کے لیے، بلکہ پوری انسانیت کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "نہج البلاغہ اپنے غنی مواد اور تعلیمات کی وجہ سے انسانی زندگی کے مختلف مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔"

انہوں نے اس شعبے کے قیام کا مقصد نہج البلاغہ جیسی عظیم میراث کے ساتھ ہونے والے ظلم کو برطرف کرنا بتایا، جیسا کہ اہل بیت (علیہم السلام) کی دیگر تعلیمات کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے واضح کیا: "علوم نہج البلاغہ سیکھنے کا حتمی مقصد یہ ہے کہ ہم اس علم کو عملی زندگی میں استعمال کریں تاکہ بڑے اہداف حاصل کر سکیں۔"

تقریب کے دوران، ڈاکٹر زہیر محمد علی، الزہرا یونیورسٹی کے نائب صدر، نے کہا: "یہ شعبہ نہ صرف اعلیٰ تعلیم اور علمی تحقیق کے میدان میں ایک اہم قدم ہے، بلکہ یہ سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں نہج البلاغہ کے علوم کے لیے مخصوص پہلا شعبہ ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی: "اس شعبے کا افتتاح حرم امام حسین کی اور وزارتِ تعلیم کی وسیع حمایت کے ساتھ ہوا ہے۔"





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی