حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز :جشنِ مولود کعبہ بمناسبت ولادتِ با سعادت یعسوب الدین, امام المتقین, امیر بیان, مولائے متقیان, قسیم الجنۃ و النار, امیرالمومنین حضرت امام علی بن ابیطالب علیہ السلام کی پر مسرت اور مبارک مناسبت سے جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشنِ محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ شدید سردی کی باوجود اس محفلِ میلاد میں ضلع بھر سے عاشقانِ امیرالمؤمنین اور علماء کونسل جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل سے منسلک علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے امام زمانہ (عج) کو آپ کے جد امجد کی ولادتِ باسعادت پر ہدیہ تبریک و مبارک بادی پیش کرتے ہوئے مولا امام علی علیہ السلام کے حضور اپنی عقیدت و احترام کا اظہار کیا، اس مبارک یوم پر جوانان انصار المہدی کے انچارج احمد حسین شیخ کی قیادت میں جوانانِ انصار المہدی جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ نے اثناء عشریہ چوک، اور احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کو دلہن کی طرح سجایا تھا اور شدید سردی کے باوجود دن رات محنت کرکے 4 دنوں کے اندر احاطہ حوزہ علمیہ کو جشنِ مولود کعبہ کیلئے تیار کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ حجۃ الاسلام شیخ محمد علی محمد علی محمدی کی قیادت میں اثنا عشریہ نیٹ ورک کے جوان جشنِ مولود کعبہ کو براہ راست جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے چینل پر نشر کر رہے تھے، تاکہ گھر بیٹھے بزرگ اور بالخصوص ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں زیر تعلیم طلاب اور طالبات بھی اس جشن کا حصہ بن سکیں اور مستفید ہو سکیں۔