حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز :بنگلہ دیش کے شیعہ اور سنی علماء و فضلاء نے آیت اللہ رضا رمضانی، سیکریٹری مجمع جهانی اہل بیتؑ، سے ملاقات کی۔ آیت اللہ رمضانی بنگلہ دیش کے دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں۔
یہ ملاقات حوزہ علمیہ "المرکز دراسات الاسلامیہ" خلنا کے ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین محمدعلی معینیان (معاون بین الاقوامی مجمع جهانی اہل بیتؑ)، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی علیزاده موسوی (دفتر ارتباطات بین الاقوامی مقام معظم رہبری کے نمائندے برائے بنگلہ دیش)، حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم خلیل رضوی (صدر، شیعہ علماء کونسل بنگلہ دیش)، اور اہل سنت علماء نے شرکت کی۔
نشست کے اختتام پر طلبہ کی عمامہ گذاری کی تقریب منعقد ہوئی اور نماز جماعت وحدت کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیعہ اور سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔