2025 January 19
حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین امداد کے ساتھ لبنان پہونچے
مندرجات: ٢٣٣٠ تاریخ اشاعت: ١٧ November ٢٠٢٤ - ١٢:٣٦ مشاہدات: 95
خبریں » پبلک
جدید
حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین امداد کے ساتھ لبنان پہونچے

حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین ،لبنان کی مزاحمتی عوام سے ملنے کے لئے دمشق،حمص اور بیروت شہر تشریف لے گئے۔

حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز : حرم امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے خادمین کے ایک وفدنے لبنان کی مزاحمتی اور غیرت مند عوام کی مدد کے لئے شہر حمص، دمشق اور بیروت کا سفر کیا۔

اس سفر کے دوران حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے متبرک تحائف اورکرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ ہزار کمبل عطیہ کئے ،اس کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کے گنبد مطہر کے پرچم کو گھر گھر لے گئے تاکہ ان کے بے چین دلوں کو اس پرچم کی وجہ سے سکون پہنچے اور ساتھ میں انہیں متبرک نمک اور مصری بھی ہدیہ کی۔

اس رپورٹ کے مطابق؛ ایرانی جہادی فورسزز نے لبنانی عوام کے ساتھ مل کر ایک باورچی خانہ بھی تیار کیا تاکہ ان لبنانی پناہ گزینوں کو کھانا فراہم کیا جا سکے۔

حرم امام رضا(ع) کے خادم اس سفر کے دوران شام میں حضرت زینب کبریٰ(س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد ہ جشن میں بھی تشریف لے گئے اس کے علاوہ حرم مطہر حضرت رقیہ (س)کے لئے قیمتی جواہرات سے بنی چادر بھی ہدیہ کی جسے حضرت رقیہ(س) کی ضریح مطہر پر چڑھایا گیا،اس چادرکو حرم امام رضا(ع) کی بیس خدمتگزار خواہران نے ڈیڑھ سال کی مدت میں تیار کیا۔

سوگوار لبنانی عوام میں سے ایک نے حرم امام رضا(ع) کے خادمین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے ہم آپ کوخوش آمدید کہتے ہیں،اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کے لئے شکر گزار ہیں۔انہوں نےگفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرح کوئی بھی حکومت،جماعت یا تنظیم خالص اور اصل اسلامِ محمدی کی محافظ نہیں ہے اور یہ سب نائب امام زمانہ(عج) رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ولایت کی برکت سے ہے ۔
ایک اور لبنانی خاتون نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی وجہ سے ہم روحانیت محسوس کر رہے ہیں ،ہم اپنے آخری سانس تک ولایت فقیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ہر حکم کی تعمیل کریں گے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی