حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے منائے جانے والے ایام اربعین کے موقع پر پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر سے 2 کروڑ 11 لاکھ سے زائد زائرین کربلا پہنچے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عراق اور ایران کی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے ترجمان علاء الدین القیسی کا کہنا ہے اربعین کے اجتماع میں شرکت کے لئے 2 کروڑ 11 لاکھ زائرین پہنچے۔ اربعین میں زائرین کی تعداد 1438 ہجری میں ایک کروڑ 12 لاکھ ، 1439 ہجری میں ایک کروڑ 48 لاکھ، 1440 ہجری میں ایک کروڑ 53 لاکھ، 1441 ہجری میں ایک کروڑ 52 لاکھ، 1442 ہجری میں ایک کروڑ 45 لاکھ، 1443 ہجری میں ایک کروڑ 63 لاکھ جبکہ امسال یعنی 1444 ہجری میں یہ تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 98 ہزار 640 رہی۔